ETV Bharat / state

ممبرا کلوا سیٹ سے امیدواروں نے پرچہ داخل کیا - جتیندر اوہاڈ

ریاست مہاراشٹر کی ممبرا ۔ کلوا سیٹ سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقعے پر این سی پی کے امیدوار کے ساتھ پارٹی سربراہ شرد پواراور کنہیا کمار بھی موجود تھے۔

ممبرا کلوا سیٹ سے این سی پی اور ایم آئی ایم امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
author img

By

Published : Oct 3, 2019, 9:48 PM IST

ممبرا ۔ کلوا اسمبلی حلقے سے جتیندر اوہاڈ این سی پی سے تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا ۔ کلوا اسمبلی حلقہ 149 سے این سی پی کے امیدوار ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ اور مجلس اتحاد المسلمین کے برکت اللہ شیخ عرف گنجن سیٹھ نے اپنا پرچہ نامزدگی مولانا ابوالکلام آزاد اسٹیڈیم پہنچ کر داخل کیا۔

ممبرا کلوا سیٹ سے این سی پی اور ایم آئی ایم امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

این سی پی امیدوار جتیندر اوہاڈ کے پرچہ نامزدگی میں شرد پوار، کنہیا کماراور ہاردک پٹیل بھی موجود تھے۔

جب کہ اوہاڈ نے پرچہ نامزدگی پروگرام کے لیے ایک ریلی نکالی جس میں شدت کی دھوپ کے باوجود ہزاروں کارکنان موجودتھے۔ تو وہیں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کے ساتھ عبد الرؤف لالہ، سیف پٹھان، سابق میئر نعیم خان جیسے رہنما موجود تھے۔

اس حلقے سے فلم اداکار اعجاز خان نے بھی ایم آئی ایم سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھا لیکن برکت اللہ شیخ کو ایم آئی ایم کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس حلقے سے شیوسینا نے ابھی تک کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اب تک یہاں سے این سی پی سے جتیند راوہاڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ اپنا پرچہ داخل کر کے ایم ایل اے کی دعوے داری پیش کردی ہے۔ ان کے علاوہ عام آدمی پارٹی سے فیضی التمش اور دیگر آزاد امیدواروں نے بھی اپنا پرچہ داخل کیا ہے۔

Intro:ممبرا کلو سیٹ سے این سی پی اور ایم آئی ایم امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

ممبر کلوا سیٹ سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی امیدوار کے پرچہ نامزدگی میں پارٹی صدر شرد پوار کنہیا کمار کے علاوہ ہزاروں کارکنان کی بھیڑ موجود تھی.
اس حلقہ سے جتیندر اوہاڈ این سی پی کے تیسری بار امیدوار ہے.

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ 149 سے این سی پی امیدوارڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے اور مجلس اتحاد المسلمین کے برکت اللہ شیخ عرف گنجن سیٹھ  نے اپنا پرچہ نامزدگی مولانا ابوالکلام آزاد اسٹیڈٰم میں داخل کیا ۔ این سی پی امیدوارجتیندر اوہاڈ کے پرچہ نامزدگی میں شرد پوار، کنہیا کمار ، ہردیک پٹیل بھی موجود تھے ۔ جب کہ اوہاڈ نے پرچہ نامزدگی پروگرام کے لئے ایک ریلی نکالی جس میں شدت کی دھوپ کے باجودہزاروں کارکنان موجودتھے۔ تو وہیں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کے ساتھ عبد الرؤف لالہ ، سیف پٹھان ، سابق مئیر نعیم خان ، جیسے رہنما موجود تھے. اس حلقہ متنازعہ فلم اداکار اعجاز خان نے بھی اس سیٹ سے امیدواری ظاہری کرتے ہوئے پرچہ بھرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اچانک برکت اللہ شیخ کو ایم آئی ایم کا ٹکٹ ملنے سے ایم آئی ایم کے ممبرا کے مقامی لیڈران اور کارکنان ناراض ہوگئے ان کی یہ ناراضگی پرچہ نامزدگی کے دوران صاف ظاہر ہوئی جہاں برکت اللہ شیخ کے ساتھ صرف کارپوریٹر شاہ عالم تھے باقی چند کارکنان ۔
اس طرح اس حلقہ سے شیوسینا نے ابھی تک کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا اس طرح اب تک یہاں سے این سی پی سے جتیند راوہاڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ اپنا پرچہ داخل کر ایم ایل اے کی دعویاداری پیش کردی ہے ان کے علاوہ عام آدمی پارٹی سے فیضی التمش، ایم آئی ایم سے برکت اللہ شیخ اور دیگر آزاد امیدواران نے بھی اپنا پرچہ داخل کیا ہے جب کہ سماج وادی پارٹی نے بھی تیاری کر رکھا تھا مگر اچانک اتحاد ہونے کے سبب سماجوادی پارٹی کا کوئی امیدوار چناوی میدان میں نہیں اتر رہا ہے.

بائٹ 1: جیتیندر اوہاڈ ۔ این سی پی امیدوار ۔ ممبرا کلوا
بائٹ2: برکت اللہ شیخ ۔ ایم آئی ایم امیدوارBody:ممبرا کلو سیٹ سے این سی پی اور ایم آئی ایم امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
Conclusion:ممبرا کلو سیٹ سے این سی پی اور ایم آئی ایم امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.