ETV Bharat / state

اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ

ان سے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے فلم پروڈیوسر فروز ناڈیاڈ والا کو انکی اہلیہ شبانہ سعید کی گرفتاری اور ان سے منشیات ضبط کرنے کے سلسلے میں طلب کیا ہے، اتوار کے روز جب این سی بی نے فیروز ناڈیاڈ والا کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ گھر پر نہیں تھے۔

اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ
اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 5:32 PM IST

ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں نارکوٹیکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، اس سے قبل رامپال کی معشوقہ کو بھی منشیات اسمگلنگ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، این سی بی نے ممبئی کے باندرا علاقے میں واقع رامپال کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ
اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ

ذرائع کے مطابق این سی بی نے رامپال کو ممبئی میں واقع دفتر میں 11 نومبر کو حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا ہے۔ این سی بی کے عہدیدار اداکار کے گھر پر موجود ہیں اور منشیات کی تلاشی جاری ہے، واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ میں منشیات کے رابطے کی خبر سامنے آنے کے بعد این سی بی بالی ووڈ سے وابستہ افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

ان سے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے فلم پروڈیوسر فروز ناڈیاڈ والا کو انکی اہلیہ شبانہ سعید کی گرفتاری اور ان سے منشیات ضبط کرنے کے سلسلے میں طلب کیا ہے، اتوار کے روز جب این سی بی نے فیروز ناڈیاڈ والا کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ گھر پر نہیں تھے۔ ایجنسی نے ان کے گھر اور دیگر مقامات پر چھاپہ مارا ہے اور 3.59 لاکھ روپے کی منشیات برآمد کی ہے۔

این سی بی نے ناڈیاڈ والا کے گھر اور جوہو میں واقع دیگر مقامات سے 717.1 گرام گانجا ، 74.1 گرام چرس اور 95.1 گرام ایم ڈی برآمد کیا، اس کے علاوہ پیڈلا واحد قادر عرف سلطان سے 10 گرام گانجا برآمد کیا، جب ایجنسی کے ذریعہ منشیات کو ضبط کرنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.