ETV Bharat / state

ممبئی: چار منشیات فروش این سی بی کی گرفت میں - آندھیری مضافاتی علاقوں

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پووائی اور آندھیری مضافاتی علاقوں سے این سی بی نے چار منشیات فروش کو گرفتار کیا، ساتھ میں ان کے پاس سے ایک کلو منشیات اور 4 لاکھ 36 ہزار نقد برآمد کیے ہیں۔

ممبئی :چار منشیات فروش این سی بی کی گرفت میں

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 8:32 PM IST

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں کارروائی جاری ہے۔ انسداد منشیات بیورو (این سی بی) نے جمعرات کے روز تھانہ کے علاوہ ممبئی کے پووائی اور آندھیری مضافاتی علاقوں میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں لیا۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس چھاپے میں بڑی مقدار میں چرس ،گانجہ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ان چاروں سے پوچھ گچھ میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کے نام سامنے آسکتے ہیں۔ اس سے قبل ریا چکرورتی کئی مشہور شخصیات کے نام ھی انکشاف کرچکی ہیں۔

این سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا ، "ہم نے جمعرات کے آخر میں وشرا کے گھر سے 928 گرام چرس اور 4 لاکھ 36 ہزار روپے نقد برآمد کیا ہے۔

ارنیجا کے بیان پر اسی طرح ایک اور منشیات فروش روہن تلوار کے گھر سے این سی بی نے 10 گرام گانجہ برامد کیا ۔ این سی بی نے بتایا کہ تلوار سے تفتیش کے نتیجے میں این سی بی کو نوگتونگ نامی ایک اور شخص سے 370 گرام گانجہ برآمد کیا گیا ہے۔ نوگتھونگ نے دوران تفتیش اپنے ساتھی وشال سالوے کا نام ظاہر کیا تھا جس کو حراست میں بھی لیا گیا تھا اور اس سے 110 گرام گانچہ برآمد کیا گیا تھا۔ ان سب کو حراست میں لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں کیونکہ این سی بی نے منشیات مافیا کے ذریعہ بالی ووڈ کے مبینہ گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.