سمیر خان کو کل رات این سی بی نے گرفتار کیا تھا اور آج دوپہر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں تفشیشی ایجنسی نے ان کی تحویل کا مطالبہ کرتے ہوے عدالت کو بتلایا کہ ایک منشیات فروش اور ملزم کے مابین چند لین دین سامنے آئے ہیں جس کی تفشیش ضروری ہے لہذا اسے این سی بی تحویل میں دیا جائے۔ جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔
ممبئی میں گذشتہ ہفتے 200 کلوگرام منشیات کی کھیپ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے بعد سمیر خان کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: این سی بی نے نواب ملِک کے داماد کو گرفتار کیا
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت ایم وی اے میں اعلی سطحی وزیر اقلیتی امور کے وزیر ہیں اور حکمران اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان بھی ہیں۔
یو این آئی