اس معاملے پر وزیر نواب ملک نے کہا کہ معطل پولیس افسر سچن واجے کی شکایت کی بنیاد پر کمیشن نے انہیں بیان درج کرانے کے لئے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا تھا۔ ملک نے سوال کیا کہ واجے کی شکایت کی بنیاد پر سابق کمشنر پرم بیر سنگھ کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ Nawab Malik Appears Before Chandiwal Commission
ممبئی پولیس افسر نے واجے کے تحریری بیان اور ایک نیوز آرٹیکل کے ساتھ بیان پیش کیا، جس میں مبینہ طور پر ملک کاحوالہ دیا گیا تھاکہ پرم بیر سنگھ اور واجے 'اینٹیلیا' بم کے پیچھے تھے۔
کمیشن نے اسے خارج کرنے کے بعد ملک کو طلب کیا۔ واجے نے کمیشن کو بتایا کہ اس طرح کے بیان سے ان کی شبیہ خراب ہوئی۔ Nawab Malik Appears Before Chandiwal Commission
پچھلے سال فروری میں صنعت کار مکیش امبانی کی جنوبی ممبئی کی رہائش گاہ کے قریب، دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کھڑی پائی گئی تھی تب پرم بیر سنگھ ممبئی پولیس کے کمشنر تھے۔ سنگھ پرجبراً وصولی اور سروس سے معطل کرنے سمیت کئی معاملات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: میری لڑائی شہر میں جاری ناانصافی کے خلاف ہے: نواب ملک
'اینٹیلیا' کیس Antilia bomb scare case میں گرفتاری اور اس کے بعد دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کے مبینہ مالک منسکھ ہیرین کے مبینہ قتل کے بعد واجے عدالتی حراست میں ہیں۔ Nawab Malik Appears Before Chandiwal Commission
یو این آئی