ETV Bharat / state

نئی ممبئی: مغربی بنگال کے نوجوان کی لاش اسپتال سے غائب - محمد عمر فاروق شیخ کی لاش غائب

ریاست مہاراشٹر میں نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسپتال سے ایک نوجوان کی لاش کے لاپتہ ہونے کا انتہائی سنسنی خیز معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔

ممبئی :مغربی بنگال کے نوجوان کی لاش نوی ممبئی اسپتال سے غائب

author img

By

Published : May 18, 2020, 1:10 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسپتال سے ایک نوجوان کی لاش کے لاپتہ ہونے کا انتہائی سنسنی خیز معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔

ممبئی :مغربی بنگال کے نوجوان کی لاش نوی ممبئی اسپتال سے غائب

اس پورے معاملے پر اسپتال اور میونسپل انتظامیہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ اہل خانہ پولیس سے مدد کی فریاد کر رہے ہیں۔ فی الحال نئی ممبئی کے واشی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس اس معاملے کی انکوائری کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'ریاست مغربی بنگال کے مالدہ کا رہائشی 29 سالہ محمد عمر فاروق شیخ نئی ممبئی کے الوا میں نوکری کرتا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر تھا۔ دریں اثنا 9 مئی کو نئی ممبئی میں واقع مکان میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

نوی ممبئی کے این آر آئی پولیس نے محمد عمر فاروق کی لاش کو کورونا جانچ اور پوسٹ مارٹم کے لئے واشی کے کارپوریشن ہسپتال بھیج دیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کورونا جانچ رپورٹ آنے تک لاش کو رکھ لیا۔

محمد عمر فاروق کے رشتہ دار عبد الکریم نے بتایا کہ '14 مئی کو ہسپتال کی جانب سے عمر کے کنبہ سے فون گیا کہ ہسپتال آکر لاش لے جا سکتے ہیں۔ 16 مئی کو ہم ایمبولینس لے کر ہسپتال پہنچے اس دن دیر رات تک لاش نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ ' اتوار کے روز بھی لاش ملنے کا انتظار کرتے رہے مگر لاش نہیں مل سکی جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ سے جواب موصول ہوا کہ لاش نہیں مل رہی ہے۔ رات 11 بجے تک واشی پولیس اسٹیشن میں انتظار کرنے کے بعد اگلے دن صبح بلایا گیا ہے۔'

فل الحال پولیس اور ہسپتال انتظامیہ مورچری روم اور ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے لاش کی گمشدگی کا معاملہ حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مگر ابھی تک نوی ممبئی کارپوریشن اور ہسپتال انتظامیہ اس موضوع پر کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.