الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے مغرب میں پولیس مبصر اور ریٹرننگ افسر کو برطرف کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سکم کے ضمنی انتخاب میں وویک دوبے کو خصوصی مبصر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق ناسک میں انتخابات کے دوران پولیس مبصر اور ریٹرننگ آفیسر کو ووٹر پرچیوں میں تاخیر اور لاپروائی سے تقسیم کی وجہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اور نئے مبصر کی تقرری جلد ہی کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق وویک دوبے، آندھرا پردیش کیڈر کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) آفیسر ہیں، انہیں سکم میں پوکلوک کامرانگ اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے لیے خصوصی مبصر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔