ETV Bharat / state

نسیم خان نے دیونار مذبح خانے کا دورہ کیا - naseem khan visit deonar slaughterhouse

مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد عارف نسیم خان نے عیدالاضحی کی تیاریوں کے پیش نظر دیونار مذبح کادورہ کیا اور انتظامات و سلامتی کے متعلق معاملات پر میونسپل افسران اور پولیس حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں اہم ہدایات جاری کیں۔

نسیم خان نے دیونار مذبح خانے کا دورہ کیا
author img

By

Published : Aug 10, 2019, 11:53 PM IST

اس موقع پر نسیم خان نے میونسپل اور پولیس افسران کے ہمراہ میٹنگ کرکے انہیں قربانی کے دوران ہونے والی تکالیف کا ذکرکیا۔ انہوں نے لوگوں کو پیش آنے والی دشواریوں کو حل کرنے کے لیے مشورہ دیا۔انہوں نے ٹریفک محکمہ کے افسران کو بھی ضروری ہدایات دیں۔
دیونار سلاٹرہاوس کے جنرل منیجر شیٹھے کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ میں بڑے اور چھوٹے جانوروں کے تاجروں کی تنظیم کے سربراہ اور عہدیداران اور صدور بھی موجود تھے۔
مہاراشٹر کھاٹک ایسویشن کے حاجی لیاقت، شپ اینڈ گوٹ بروکر ایسویشن کے عبدالرحمن عبداللہ اور دیگر نے اس موقع پر میونسپل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی ستائش کی۔
نسیم خان نے اس موقع پر افسران کو ہدایت دی کہ قربانی کے ایام میں صفائی کا خصوصی انتظامات کیے جائیں.

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.