ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے ناریل واڈی قبرستان میں کچی لاشوں والی قبریں کھودنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اس کے بعد ہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔ مقامی باشندوں نے کچی قبر کھولنے کے خلاف احتجاج کیا۔ جنوبی ممبئی کے رہنے والے سفیان شیخ اپنی والدہ کی قبر پر زیارت کے لئے پہنچے اُنہیں تیز بدبو آرہی تھی۔ والدہ کو قبر کے پاس میں ہی موجود ایک قبر کو گورگن کھود رہا تھا۔ اُنہوں نے دیکھا تو اس میں ایک کچی لاش موجود تھی۔ اُنہوں نے گورگن سے سوال کیا لیکن تسلی بخش جواب نہیں ملا
سفیان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ریکارڈنگ ناریل واڈی قبرستان کی ہے۔ میں نے گورگن سے بھی بات چیت کی اُسے سمجھایا کہ یہ غلط ہے حکومت کی جانب سے دو برس کی میعاد دی گئی ہے تاکہ لاش پوری طرح سے گل جائے۔ سفیان نے کہا کہ انکی بات پر گورگن نے دھیان نہیں دیا اور یہ کہا کو آپکو جہاں جانا ہے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر میں ریزرویشن کے نام پر صورتحال انتہائی تشویشناک
سفیان نے کہا کہ میں نے کئی لوگوں سے بات چیت کی لیکن کسی نے کوئی جواب نہیں دیا اس طرح سے یہ کام جو ہو رہا ہے یہ غلط ہو رہا ہے۔۔سفیان نے یہ ویڈیو خود ریکارڈ کی اور کارروائی کہ مطالبہ کیا ہے۔ہم نے اس بارے قبرستان انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے کوئی جواب نہیں دیا ۔