ETV Bharat / state

Death Threat To PM Modi وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی - مودی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد کے گروہ کے اراکین کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ Death Threat To PM Modi

وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی، ممبئی پولیس

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 12:56 PM IST

Updated : Nov 22, 2022, 2:15 PM IST

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی کو داؤد گینگ کے اراکین کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ دعویٰ ممبئی پولیس نے کیا ہے۔ ممبئی پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد کے گروہ کے اراکین وزیر اعظم مودی کے قتل کی سازش کر رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے نمبر پر یہ بتاتے ہوئے ایک آڈیو پیغام موصول ہوا ہے۔ جس کے بعد ممبئی پولیس الرٹ ہوگئی اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

اس سے پہلے اپریل میں وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ ممبئی میں این آئی اے برانچ میں اس سلسلے میں ایک میل موصول ہوا تھا۔ معلوم ہوا کہ میلر کے پاس 20 کلو آر ڈی ایکس تیار تھا اور وہ 20 لاکھ لوگوں کو مارنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ یہ میل اپریل کے مہینے میں ممبئی کے دفتر میں موصول ہوا تھا۔ Death Threat To PM Modi

ممبئی پولیس گزشتہ چند ماہ سے دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہونے کے بعد الرٹ ہوگئی ہے۔ چند ماہ قبل ممبئی پولیس کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کو پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کا میسیج ملا تھا۔ جس کے بعد مغربی مضافات میں ایک ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ Death Threat To PM Modi

Last Updated : Nov 22, 2022, 2:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.