ETV Bharat / state

رانے کی گرفتاری آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہاراشٹر حکومت کی طرف سے مرکزی وزیر نارائن رانے کی گرفتاری کو آئینی اقدار کی خلاف ورزی اور جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔

نارائن رانے
نارائن رانے
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 10:56 PM IST

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر کی مہا اگھاڑی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بی جے پی کو جن آشیرواد یاترا میں مل رہی بے پناہ حمایت سے مہاراشٹر کی مہا اگھاڑی حکومت پریشان ہے، لیکن ہم جمہوری طریقے سے لڑتے رہیں گے اور یاترا جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ رانے نے کچھ ایسے الفاظ ضرور کہے ہوں گے جن سے بچا جاسکتا تھا، لیکن کیا مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت کی یہی قوت برداشت ہے، کیا یہ قانون ہے؟

پاترا نے کہا ’’مہاراشٹر میں کچھ وزیر کہہ رہے ہیں کہ قانون پر عمل کرنا ہوگا لیکن کیا بی جے پی کے دفاتر پر پتھراؤ کرنا قانون ہے؟ کیا یہ لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنا قانون ہے؟ ایک وزیر پر 30۔40 ایف آئی آر درج کرانا کیا قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی وزیر نارائن رانے کے خلاف شیو سینا کا اورنگ آباد میں احتجاج

انہوں نے کہا کہ شرجیل امام جیسے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے لوگ مہاراشٹر میں ہندوستان کے خلاف بے لگام بیانات دیتے رہے، لیکن مہاراشٹر میں ان کے خلاف ایک بھی کیس درج نہیں کیا گیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.