ETV Bharat / state

'لو جہاد قانون کے تحت نقوی اور شاہنواز کو پہلے سزا دی جائے' - مخصوص کمیونٹی

'لو جہاد قانون کے تحت بی جے پی کے شاہنواز حسین اور مختار عباس نقوی کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے کیونکہ سب سے پہلے ان دونوں نے ہی لو جہاد کیا ہے۔'

Naqvi and Shahnawaz should be punished under jihad law said imtiaz jaleel
'لو جہاد قانون کے تحت نقوی اور شاہنواز کو سزا دی جائے'
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 4:42 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ اتر پردیش بی جے پی حکومت نے لوجہاد قانون پر آرڈیننس پاس کیا ہے۔ لہذا لو جہاد قانون کے تحت بی جے پی کے شاہنواز حسین اور مختار عباس نقوی کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے کیونکہ سب سے پہلے ان دونوں نے ہی لو جہاد کیا ہے۔

'لو جہاد قانون کے تحت نقوی اور شاہنواز کو سزا دی جائے'

امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ مودی حکومت دوہری سیاست کر رہی ہے اور حقیقی مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔ لوجہاد کے معاملے پر قانون سازی ملک کے حقیقی مدعوں سے لوگوں کو بھٹکانے کا ایک ذریعہ ہے، مودی حکومت اس کی آڑ میں نفرت کی سیاست کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ لو جہاد کے نام پر ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون سازی سے پہلے بی جے پی کے نقوی اور شاہ نواز کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ امتیاز جلیل نے مودی حکومت پر دوہری سیاست کا الزام عائد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.