ETV Bharat / state

Nana Patole Slams Shinde, Fadnavis شندے،فڈنویس حکومت کے 100دنوں کی کارکردگی غنڈہ گردی، ہراسانی کےعلاوہ کچھ نہیں

ریاستی کانگریس صدر نانا پٹولے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف سازش کر کے اقتدار میں آنے والی مہاراشٹرا کی شندے-فڈنویس حکومت کے دور اقتدار کے 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ ان 100 دنوں میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس کی ای ڈی حکومت کا پورا وقت غنڈہ گردی، لوگوں کو ہراساں کرنے،استقبالیہ تقاریب، مندروں کی زیارت اور کرسی بچانے میں گزرا ہے۔ Nana Patole Slams Shinde, Fadnavis

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 8:54 PM IST

Updated : Oct 7, 2022, 10:49 PM IST

ممبئی: مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف سازش کر کے اقتدار میں آنے والی مہاراشٹرا کی شندے-فڈنویس حکومت کے دور اقتدار کے 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ ان 100 دنوں میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس کی ای ڈی حکومت کا پورا وقت غنڈہ گردی، لوگوں کو ہراساں کرنے،استقبالیہ تقاریب، مندروں کی زیارت اور کرسی بچانے میں گزرا۔یہ حکومت گجرات کے مفادات کے لیے مہاراشٹر کو دھوکہ دے رہی ہے۔ پٹولے نے کہا کہ شندے فڈنویس کا 100 دن کا دور مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ریاست کی شندے وفڈنویس حکومت پر یہ سخت حملہ ریاستی کانگریس صدر نانا پٹولے نے کیا ہے۔Nana Patole Slams Shinde, Fadnavis

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے سی ایم ایکناتھ شندے کو گنپتی پنڈالوں کے بعد نوراتری تہوار کے دوران دیوی کے درشن کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ حکومت صرف اپنی کرسی بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں 1 لاکھ 54 ہزار کروڑ روپے کی ویدانتا- فاکسکان کے سرمایہ کاری کا پروجیکٹ اور 1 لاکھ براہ راست روزگار کے مواقع گجرات میں چلے گئے۔پٹولے نے مزید کہا کہ بھاری بارش سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے لیکن ابھی تک پنچنامہ نہیں ہوا ہے۔ پنچنامے کے نام پر خانہ پری کرکے کسانوں کے لیے صرف برائے نام مدد کا اعلان کیا گیا ہے اور وہ امداد بھی کسانوں کو نہیں دی گئی۔ناناپٹولے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل پر 50 فیصد ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کرنے والوں نے اب خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے سی این جی پی این جی پر ٹیکس کم کیا لیکن ای ڈی حکومت نے کوئی ٹیکس کم نہیں کیا ہے بلکہ سی این جی کو 84 روپے فی کلو تک بڑھا دیا ہے۔

ناناپٹولے نے کہا کہ یہ مہاراشٹر کی بدقسمتی ہے کہ یہ حکومت دہلی کے کہنے پر مہاراشٹر کے مفاد میں نہیں بلکہ گجرات کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔پٹولے نے الزام لگایا کہ مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت بننے کے بعد سے ہماری حکومت کو کام نہیں کرنے دیا گیا ہے۔لو جہاد، مسجد وں پر لاؤڈاسپیکر، ہنومان چالیسہ جیسے مسائل کو جان بوجھ کر حکومت کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے اٹھایا گیا۔ اس وقت اپوزیشن کی کوشش یہ تھی کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو کس طرح خراب کیا جائے۔ اپوزیشن نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت، مہاراشٹر اور ممبئی کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ راج بھون کے ذریعے متوازی حکومت بھی چلائی گئی۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے کورونا بحران میں دو سال گزارے لیکن ہماری حکومت نے اس عرصے میں بہتر کام کیا، جس کی عالمی ادارہ صحت سمیت کئی ممالک نے تعریف کی۔ اس کے باوجود اپوزیشن نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ آخر کار ای ڈی حکومت ایک سازش کے تحت آ گئی اور اقتدار میں آتے ہی حکومت کے ایم ایل اے اور ایم پی کھل کر ہاتھ کاٹنے کی باتیں کرنے لگے، یہاں تک کہ پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔ پٹولے نے یہ بھی کہا کہ دادر میں گنیش اتسو کے دوران حکمراں پارٹی کے ایم ایل ایز نے گولی چلائی، لیکن ان میں سے کسی بھی واقعے میں حکمراں پارٹی کی غنڈہ گردی کو روکنے کے لیے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی.

یہ بھی پڑھیں: Nana Patole Slams Eknath Shinde ایکناتھ شندے نے دسہرہ ریلی میں بی جے پی کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا، نانا پٹولے

یو این آئی

Last Updated : Oct 7, 2022, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.