ETV Bharat / state

Nana Patole on Modi Surname Case 'کانگریس آمریت کے سامنے نہ جھکی ہے اور نہ ہی جھکے گی'

کانگریس رہنما نانا پٹولے نے مودی کنیت معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے راہل گاندھی کو ملی راحت کو 'نفرت کے بازار میں محبت کی جیت' قرار دیا۔

Nana Patole
Nana Patole
author img

By

Published : Aug 5, 2023, 9:49 AM IST

ممبئی: کانگریس پارٹی سپریم کورٹ کے ذریعے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ یہ سچائی کی جیت ہے اور ملک میں آمریت کو بڑھاوا دینے والوں کے منھ پرزناٹے دار طمانچہ ہے۔ کانگریس پارٹی آمریت اور من مانے طور پر حکمرانی کرنے والی طاقتوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑی ہے اورآئندہ بھی کھڑی رہے گی۔ راہل گاندھی کے خلاف جھوٹی شکایت درج کراکر انہیں سزا دی گئی، لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں عدلیہ ابھی تک زندہ ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہل گاندھی کی سزا پر روک سچائی کی جیت ہے اور آمریت پرسخت حملہ ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ ملک دیکھ رہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی گزشتہ ۹سالوں سے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ ہمارے لیڈر راہل گاندھی مرکز کی مودی حکومت سے مسلسل سوال پوچھ رہے تھے،جن کے جواب مودی حکومت کے پاس نہیں تھے اور اس وجہ سے مودی حکومت کی کافی تضحیک ہورہی تھی۔ راہل گاندھی نے پی ایم مودی اور صنعت کار اڈانی کے تعلقات کو بھی پارلیمنٹ میں بے نقاب کیا تھا۔ ایسے میں ہمارے لیڈر کے خلاف سازش رچ کر بی جے پی نے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کومنسوخ کروادیا۔ اس فیصلے کے 24 گھنٹے کے اندر ہمارے لیڈر کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔ کانگریس کے سابق صدر کو جھوٹے کیس میں پھنسا کر او بی سی برادری کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ او بی سی ایک عزت داراور محنت کرنے والا سماج ہے۔لیکن للت مودی اور نیرو مودی جیسے لوگ ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں لیکن حکومت نے ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ اس کے بجائے بی جے پی نے ایک سازش کے تحت مودی سرنام کے نام پر او بی سی برادری کو چور بنانے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ سازش ناکام ہوگئی۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Conviction Stayed یہ انصاف کی جیت ہے، کانگریس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

ناناپٹولے نے کہا کہ جب بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے خلاف عصمت دری اور قتل جیسے سنگین جرائم درج ہوتے ہیں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے، لیکن اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے خلاف فوراً کارروائی کی جاتی ہے۔ کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی میں دیے گئے بیان کی بنیاد پر گجرات کی سورت کورٹ میں شکایت درج کی گئی اور اس کی بنیاد پر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے لیڈر کے خلاف بی جے پی کی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔ راہل گاندھی چونکہ ملک بھر میں مودی حکومت کا براہ راست مقابلہ کرنے والے لیڈر ہیں، اس لیے یہ سب کچھ انہیں سیاست سے دور رکھنے کے لیے کیا گیا، لیکن سپریم کورٹ نے اس آمریت کے منھ پر زناٹے دار طمبانچہ جڑدیا ہے۔ نانا پٹولے نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی ملک میں آمریت کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ راہل گاندھی کی سزا کو ملتوی کرنے کے فیصلے پرکانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی نے اسمبلی کی سیڑھیوں پرجم کراپنی خوشی ظاہر کی، اسی کے ساتھ ریاست بھر میں کانگریس کارکنان نے آتش بازی اورمٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے جشن منایا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.