ETV Bharat / state

Namaz Istisqa Offer مالیگاؤں میں تین روزہ نماز استسقاء کا اہتمام - مالیگاوں میں واقع لشکر والی عیدگاہ

مالیگاؤں میں آج جمعیتہ علماء مالیگاوں (مدنی روڈ ) کے زیراہتمام تاریخی لشکر والی عیدگاہ پر ملک کے موجودہ حالات اور باران رحمت کے ساتھ ساتھ وبائی بیماریوں کے خاتمے اور شہر میں معاشی آسودگی کیلئے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا۔

مالیگاؤں میں تین روزہ نماز استسقاء کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 5:05 PM IST

مالیگاؤں میں تین روزہ نماز استسقاء کا اہتمام

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں واقع لشکر والی عیدگاہ پر نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نماز کرنے کے بعد بارش کیلئے خصوص دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر امام و خطیب مفتی محمد اسماعیل اسماعیل نے کہا کہ اللہ پاک کی جانب سے انسانوں کو ایک خاص مقام اور کچھ ذمہ داریاں دی گئی ہے۔ ان عمال کی کچھ برکتیں ہوتی ہے۔ ان کو چھوڑ دینے کی کچھ نحوست ہوتی ہے۔ مالدار لوگ جب اپنے مال میں سے زکوٰۃ پوری پوری نہیں دیتے تو اللہ پاک ناراض ہو کر بارش روک دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ملک کے حالات ہے اقلیتی طبقہ کے ساتھ جو ظلم ذاتی کی جارہی ہے یہ وہ ظلم ہے جس سے زمین آزمائش اور مصیبتوں سے بھر جاتی ہے۔

مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مسلمانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایمان اور اعمال کے ساتھ لوگوں کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ موجودہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن کے ہاتھ میں اقتدار ہے جو آج حکومت کررہے ہیں۔ وہ اپنی عوام کے ساتھ انصاف کریں۔ اگر وہ ظلم و بربریت پر رہے گے تو اللہ ان کو اقتدار پر باقی نہیں رکھے گا۔ اور یہ آزمائش یہ مصیبتیں آتی رہی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Muslims offer namaz for Chandrayaan-3 چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کےلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ وہ ہماری دعائیں کو قبول کریں گا اور باران رحمت نازل فرمائے گا۔ واضح رہے کہ تین روزہ نماز استسقاء کا اہتمام لشکر والی عیدگاہ کے علاوہ 23 اگست بروز بدھ کو معہد ملت گراونڈ پر اور 24 اگست بروز جمعرات ایم آئی ڈی سی گراونڈ پر ٹھیک صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ جمعیتہ علماء کے صدر و اراکین نے شہریان سے کثیر تعداد میں شرکت ہونے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.