ممبئی: ممبئی کے شیواجی نگر گونڈی علاقے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ جائے واردات پر پولیس نے پہنچ کر لاشوں کا پنچ نامہ کر کے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 34 برس کے شکیل خان نے اپنی 25 برس کی زوجہ رضیہ خان اور ایک بیٹا ایک بیٹی کو پہلے زہر دے کر مار پھر بعد خود پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس خاندان کی مالی حالات ٹھیک نہیں تھی، غربت سے تنگ آکر شکیل خان نے یہ قدم اٹھایا ہوگا'۔ Mystery Death of Four Members of Family
ایک خاندان کے چار افراد کی خودکشی کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور جائے واردات پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگئے۔ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ علاقے میں بھاری پولیس فورس تعینات ہے، چاروں مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چیمبور کے شتابدی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔'
حالانکہ پولیس نے مشکوک اشیاء کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ واضح ہوسکے گی۔ اس سے پہلے بھی گوونڈی علاقے میں قتل کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ موجودہ کیس کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے اور کیا اس کے پیچچے کوئی اور مشتبہ افراد ملوث ہے۔'
مزید پڑھیں: