ETV Bharat / state

Muslim Women Stitch Tiranga: مسلم خواتین بنارہی ہیں ترنگا - شمع تارا پوروالا

آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر حکومت ہند نے 13 اگست سے 15 اگست کے درمیان ہر گھر پر ترنگا لہرانے کا فیصلہ کیا ہے وہیں ممبئی کے انجمن اسلام گرلس اسکول بلاسیس روڑ میں ترنگا کے کپڑوں کی کٹائی سے لے کر سلائی تک کا کام مسلم خواتین کر رہی ہیں تاکہ آزادی کا امرت امرت مہوتسو کے موقع پر ہر گھر ترنگا پہنچایا جاسکے۔ Muslim Women Stitch Tiranga In Mumbai

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 9, 2022, 6:38 PM IST

ممبئی: ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں واقع انجمن اسلام کے بلاسیس روڑ گرل اسکول میں مسلم خواتین ترنگا جھنڈا سینے کا کام کررہی ہیں۔ ممبئی عظمٰی میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے اس پروجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار یہ خواتین بڑے جوش و جذبے کے ساتھ ترنگا سینے کا کام کررہی ہیں۔ تاکہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہر گھر ترنگا جھنڈا پہنچایا جاسکے۔

مسلم خواتین بنارہی ہیں ترنگا

انجمن اسلام اسکول کی صدر شمع تارا پوروالا کا کہنا ہے کہ خواتین کو بااختیار اور خود کفیل بنانے کے لیے یہ کام انجمن اسلام کے ذریعے طویل عرصے سے کیا جاتا رہا ہے تاکہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اور قدم سے قدم ملا کر روزگار کے میدان میں ساتھ چلیں اور یہ کام انجمن اسلام کے اُن نیک خواہشات رکھنے والے مخیر حضرات کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ انجمن اسلام کا شمار آج ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔

انجمن اسلام بھارت کا واحد ادارہ ہے جو گزشتہ 147 برس سے تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔ جس کے زیر اہتمام 97 ادارے ہیں اور 3000 اساتذہ کی کفالت میں ایک لاکھ سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔ جن کا تعلق مختلف مذاہب سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Cabinet Expansion: مہاراشٹر کابینہ میں توسیع، اٹھارہ وزراء نے حلف لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.