ETV Bharat / state

Muslim Spiritual Leader was Shot Dead in Nashik: مسلم روحانی پیشوا کو ناسک میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 8:23 AM IST

Updated : Jul 6, 2022, 12:29 PM IST

مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں ایک مسلم روحانی پیشوا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ روحانی پیشوا کا تعلق افغانستان سے تھا۔ پولیس کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ Muslim Spiritual Leader was Shot Dead in Nashik

Muslim Spiritual Leader was Shot Dead in Nashik

ممبئی، ناسک: افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ مسلم روحانی پیشوا کو منگل کے روز مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے ایولا قصبے میں چار نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ یہ واقعہ شام کے وقت ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ایولا ٹاؤن کے ایم آئی ڈی سی علاقے میں ایک کھلے پلاٹ میں پیش آیا۔ A Muslim Spiritual Leader was Shot Dead in Nashik

یہ بھی پڑھیں:

پولیس افسر کے مطابق متوفی کی شناخت خواجہ سید چشتی کے نام سے ہوئی ہے، جو ایولا میں صوفی بابا کے نام سے جانے جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور صوفی بابا کو قتل کرنے کے بعد اپنی ایس یو وی گاڑی میں موقع سے فرار ہوگئے۔ پولس کیس درج کر کے تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ حالیہ واقعات کے پیش نظر پولیس تفتیش میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتی۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں دو بھائیوں کے خاندان کے نو افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اسے مبینہ طور پر ایک تانترک اور اس کے ڈرائیور نے زہر دے کر ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پہلے اسے خودکشی کا معاملہ سمجھا جا رہا تھا۔ خاندان کے افراد کی لاشیں 20 جون کو دونوں بھائیوں کے گھر سے ملی تھیں، جو ایک کلومیٹر دور مہیسال گاؤں میں واقع ہے۔ ان میں سے ایک استاد تھا اور دوسرا جانوروں کا ڈاکٹر تھا۔

Last Updated : Jul 6, 2022, 12:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.