ETV Bharat / state

مہاراشٹر: محکمہ کے تعصب کا شکار مسلم ہوم گارڈ

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 7:01 PM IST

سید مراد عباس ہوم گارڈ کی ملازمت کرتے تھے لیکن ان کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جس کی وجہ سے وہ آج تک ملازمت کے لیے محکمہ کے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

سید مراد عباس ہوم گارڈ کی ملازمت کرتے تھے

مراد عبّاس سنہ 1999 میں محکمۂ ہوم گارڈ میں بطور ہوم گارڈ منتخب کئے گئے تھے۔ یہیں سے ان کی ترقی ہوئی اور محکمہ میں بطور کمانڈر تعلقہ جنّر میں ان کی تعیناتی ہوئی۔ اس کے بعد وہ پونے میں محکمۂ ہوم گارڈ میں ملازمت کررہے تھے۔

مراد عباس کا الزام ہے کہ انہوں نے سنہ 2017 میں جب جِنّر سے 9 لوگوں کو ہوم گارڈ کے عہدے پر منتخب کرنے کے لیے نام بھیجے تو محکمہ نے ان پر 'ریفریش بیسک ٹریننگ' حاصل نہ کرنے کی وجہ سے باہر کا راستہ دکھادیا جب کہ مراد کا الزام ہے کہ وہ اہلیت رکھتے ہیں لیکن محکمہ کے تعصب کا شکار ہوگئے۔

مراد عباس نے بتایا کہ جنّر علاقے میں کئی ایسے لوگ ہیں جن کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ریفریش بیسک ٹریننگ تک نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پہلے انہیں سیمی کارکن بتاکر نشانہ بنایا گیا بعد میں جانچ ہوئی اور وہ بے گناہ ثابت ہوئے تو اب ملازمت کے لیے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔

مراد کہتے ہیں کہ محکمۂ ہوم گارڈ کی قابلیت ہونے کے باوجود ان کے ساتھ تعصب برتا جارہا ہے جس کی وجہ سے نااہل لوگوں کو اس محکمہ میں بڑی آسانی سے جگہ مل جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.