تھانے میونسپل کارپوریشن کے ممبرا شہر کے ریتی بندر واقع میونسپل کارپوریشن کے طہارت خانہ میں لگی پانی سپلائی کرنے والی موٹر چل رہی تھی بجلی کا تار کٹے ہونے کے سبب پوری پائپ لائن میں کرنٹ دوڑ رہا تھا کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے 23 سالہ اجئے سونکھامبے برس کا ہاتھ پانی کے پائپ پر پڑا، جس سے کرنٹ لگنے سے وہ جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔
اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ممبرا پولیس کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کا پنچنامہ کر پوسٹ مارٹم کے لیے تھانے سول ہسپتال بھیج دیا۔
پولیس نے حادثاتی ہلاکت کا معاملہ درج کرے تفتیش شروع کر دی ہے۔