ETV Bharat / state

ممبرا: این سی پی رہنما نے کورونا کو مات دی - ممبرا میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ممبرا میں کورونا متاثرین کی تعداد 42 ہوگئی

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 10:22 AM IST

ممبرا کلوا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شمیم خان سمیت 6 مریض ڈسچارج ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ جب کہ مزید مریضوں کے بھی جلد ہی واپسی کا امکان ہے ۔

اطلاعات کے مطابق تھانے ضلع میں مریضوں کی بڑھتی تعداد 687 سے تجاوز کر چکی ہے وہیں تھانے شہر میں 226 ہوگئی ہے جس میں ممبرا میں سب سے زیادہ 42 کورونا پازیٹو مریض ہوچکے ہے۔ نصف درجن مریض ایک ہی دن میں ڈسچارج ہوکر گھر لوٹ آئے ہیں جس میں این سی پی کے ممبرا کلوا صدر شمیم خان بھی شامل ہیں ۔

شمیم خان کے ڈسچارج ہونے پر شہریوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا جس پر شمیم خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری بہت خطرناک نہیں ہے، اس کا علاج بھی ہورہا ہے لیکن یہ بہت احتیاط برتنے والی بیماری ہے اسے ہلکے میں لینا یا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا یا اس کے اثرات کم ہونے کا خدشہ محسوس ہونے پر بھی لاپرواہی برتنا بہت خطرناک ہے ۔

ممبرا میں کورونا متاثرین کی تعداد 42 ہوگئی

شمیم خان نے کہا آپ کی ادنی سی لاپرواہی کے سبب آپ کے اہل خانہ، پڑوسی، دوست احباب سبھی متاثر ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے بخار محسوس ہونے لگا تو ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ صاحب اور سید علی اشرف نے مجھے سخت تاکید کی اور بار بار کہتے رہتے تھے کہ تم پہلے ہسپتال میں داخل ہوجاؤ اس کے بعد جب میں نے ٹیسٹ کروایا تب تک شاید بہت دیر ہوچکی تھی اتنے دنوں میں گھر کے کئی لوگ متاثر ہوچکے تھے۔ تو یہ ہوتی ہے لاپرواہی اور ہماری تساہلی جو کہ اس مرض میں کسی بھی قیمت میں برداشت نہیں کرنی چاہیے جتنی لاپرواہی آپ کرتے جائیں گے اتنا ہی یہ مرض بڑھتا جائے گا ور دیگر افراد کو اپنی گرفت میں لیتا جائے گا ۔

اس طرح شمیم خان و ان کے ساتھ تین افراد اور امتیاز ونو اور ان کے ساتھ تین کل 6افراد ڈسچارج ہوکر گھر لوٹے ہیں لیکن اسی دن ممبرا سے مزید دو کیس سامنے آئے تھے ایک ممبرا اسٹیشن بازار کے پاس کی ایک سوسائٹی سے تو دوسرا معاملہ شیل پھاٹا کے پاس ایک پوش سوسائٹی سے ایک معروف سماجی وسیاسی شخصیت کا سامنے آیا ان دونوں کو ہی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ان کی سوسائٹیز کو کورنٹائن کردیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.