مہاراشٹر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مزید بارہ مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
مہاراشٹر کے محکمہ صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پانچ کیس پونے، تین کیس ممبئی، دو کیس ناگپور اور ایک ایک کیس کولہاپور اور ناسک کے ہیں۔
کورونا کے بارہ نئے کیسز کے ساتھ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 215 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ملک میں اب تک 1071 کووڈ 19 کیسز کی تصدیق کی ہے۔