ETV Bharat / state

ممبئی: مسلمانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے کی انوکھی پہل - جامع مسجد ممبئی

ممبئی میں مسلم معاشرے میں نشے کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کے لیے اب مسلم رہنماؤں نے پہل کی ہے جس میں اب مساجد میں نشے کی لت اور اس کے نقصانات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

http://10.10.50.80//assam/06-May-2021/as-chg-01-chirangonearrestwithdrugs-vis-10012_06052021222859_0605f_1620320339_632.jpg

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 9:04 PM IST

نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور کرنے کے لیے مساجد اور دیگر تقریبات کے دوران منشیات سے ہونے والے نقصانات سے بیدار کیا جائے گا۔ اُنہیں قرآن اور حدیث کے حوالے سے روشناس کرایا جائے تاکہ ان میں نشے کے نقصانات اور شرعی اعتبار سے گناہ کیا ہیں اس کے بارے میں پتہ معلومات ہوسکے۔

نشے کی لت سے دور

ممبئی کی جامع مسجد کے چیف قاضی مفتی اشفاق قاضی نے کہا کہ 'اب ہمیں مساجد کے ساتھ ساتھ دوسری تقاریب کے دوران بھی نوجوانوں کو اس سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ حالیہ کارروائیوں میں مسلم افراد زیادہ اس لت میں دکھائی دے ہے ہیں۔

حال ہی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے جامع مسجد ممبئی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سماج کا ہر طبقہ اگر اس سے بیدار کرنے کے لیے اٹھ کھڑا ہو تو یقین کر لیجئے ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب نشے سے معاشرے کو آزادی ملیگی اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل ہوگی۔

جنوبی ممبئی میں ڈونگری، ناگپاڑہ، بھنڈی بازار اور پائیدھونی یہ تمام مسلم اکثریتی علاقے ہیں اور یہاں منشیات کی خرید و فروخت ساتھ ساتھ منشیات کے عادی نوجوانوں کی تعداد خاصی ہے جس پر وقت رہتے اگر قابو نہیں پایا گیا تو آئندہ نسلیں تباہی کے دہانے پر ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.