مہاراشٹر حکومت نے محکمہ آیوش ٹاسک فورس سے صلاح و مشورے کے بعد فیصلہ لیا ہے کہ اب کورونا وائرس متاثرین کو ہومیوپیتھی، آیورویدک اور یونانی دوائیں مفت میں دی جائیں گی۔
یہ دوائیں اب ریاست کے ہر ہسپتال میں اور ہر خطے میں مہیا کی جائیں گی یہ جانکاری ٹاسک فورس کی رکن ڈاکٹر شُبھا راؤل نے دی ہے۔
دراصل کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کے بعد حکومت اس وبا پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن باوجود اس کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔
مفت تقسیم کی جانے والی دواؤں کی وجہ سے لوگوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا اور اس کی وجہ سے وہ کورونا وائرس کے حملے سے لڑ سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت ان دواؤں پر مزید ریسرچ کر رہی ہے اور یہ سردی، بخار اور کھانسی وغیرہ میں مفید ہوگی۔