ETV Bharat / state

Mumbai Taj Cinema Disappears: فلم ویلڈن ابا کی طرز پر ممبئی کا تاج سنیما غائب

ممبئی کا تاج سنیما Mumbai Taj Cinema محکمۂ بی ایم سی اور حکومت کے ریکارڈ پر تو ہیں، لیکن زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔ یہاں تاج سنیما کے بجائے یہاں ایک جم ہے۔

فلم ویلڈن ابا کی طرز پر ممبئی کا تاج سنیما غائب

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 7:46 PM IST

ممبئی میں سنیما گھروں کا وجود خطرے میں ہے؟ کیونکہ محکمۂ بی ایم سی اور حکومت کے ریکارڈ پر یہاں سنیما گھر تو ہے، لیکن زمینی حقیقت اس کے علاوہ کچھ اور ہے، کیونکہ ممبئی کی دوسری جگہیں جرائم پیشہ سے وابستہ افراد اور سیاست کے کاکٹل کی بھینٹ چڑھ گئی ہیں۔ اسی لئے یہ علاقے بھی از سر نو تعمیر کیے گئے۔ Mumbai Taj Cinema Disappears

اس تعلق سے سینیئر صحافی شرافت خان نے کہا کہ موجود تاج سنیما کا وجود ختم ہو چکا ہے، بلڈر کہتے ہیں یہاں سنیما گھر ہے، بی ایم سی اور حکومت کے ریکارڈ پر یہاں سنیما گھر ہے۔ لیکن زمیں پر جب ہم نے اس سنیما گھر کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو اس کا کوئی وجود نہیں یعنی مطلب صاف ہے کہ فلک بوس عمارت کی پشت پناہی میں یہاں سے تاج سنیما کو غائب کر دیا گیا ہے۔'

فلم ویلڈن ابا کی طرز پر ممبئی کا تاج سنیما غائب

سینیئر صحافی اور انڈرورلڈ کے جانکار شرافت خان کہتے ہیں کہ اس جگہ کو پہلے غفار نام کے ایک شخص نے از سرنو تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس دوران اس پر بہار کے باہو بلی صابر علی کی نظر پڑی، صابر علی نے اس جگہ کو از سر نو تعمیر تو کر دیا، لیکن اس دوران یہاں سے تاج سنیما اور پارٹنر غفّار خان دونوں کا یہاں سے وجود ختم کر دیا۔
صابر علی نے یہ جگہ اسلم پٹنی عرف اسلم بلاک کو فروخت کر دی، ہم نے صابر علی اور اسلم پٹنی دونوں سے اس بارے میں بات کی دونوں نے یہاں تاج سنیما کے وجود کے لئے حامی بھری، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

یہاں تاج سنیما ہے ہی نہیں بلکہ اس کی جگہ ایک جم ہے، وہیں غفار خان کی فیملی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی اور یہ معاملہ ابھی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ممبئی کے متعدد علاقے ایسے ہیں جہاں بلڈر، انڈرورلڈ اور مقامی سیاست کا زبردست دخل ہے جو اپنی قوت کے زور پر ایسی کئی جگہوں کو ہڑپ چکے ہیں۔ عوام اور سرکاری حکام، بی ایم سی ان کے خوف کے سبب کچھ بھی بولنے سے قاصر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.