ETV Bharat / state

Karnataka Hijab Row: حجاب تنازعہ کے خلاف ممبئی میں مسلم خواتین کی دستخطی مہم

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 8:07 AM IST

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدن پورہ میں مسلم خواتین نے کرناٹک کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف دستخطی مہم کی شروعات کی۔ کرناٹک کی مسلم لڑکیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان خواتین نے نعرے بازی بھی کی۔ Signature Campaign Started in support of Muslim Hijabi Student

حجاب تنازعہ کے خلاف ممبئی میں مسلم خواتین کا دستخطی مہم

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدن پورہ میں مسلم خواتین نے کرناٹک کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر لگائی گئی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دستخطی مہم کی شروعات کی۔ اس مہم میں ہزاروں خواتین نے حصہ لیا۔ Signature Campaign Started in Mumbai's Madanpura

مدن پورہ علاقے کی خواتین نے حجاب ہمارا آئینی حق، حجاب میری پہچان اور حجاب ہمارے راستہ کی روکاوٹ نہیں ہے، لکھی تختیوں کو اپنے ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا۔ کرناٹک کی مسلم لڑکیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان خواتین نے نعرے بازی بھی کی۔ اپنے نعرے میں انہوں نے حجاب کی مخالفت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے

رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ کرناٹک میں جس لڑکی نے فرقہ پرستوں اور حجاب کی مخالفت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اسی طرح سے ہمیں بھی قدم سے قدم ملا کر ایسے لوگوں کے خلاف اپنی آواز اٹھانی ہوگی۔ ہمارے بنیادی اور مذہبی حقوق کو چھیننے والوں کے خلاف ہمیں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مدنپورہ میں ایک بڑے سے بورڈ پر خواتین نے دستخط کے ذریعه اس مہم کو آگے بڑھایا۔ تقریبا ایک ہزار سے زائد خواتین نے اس مہم میں حصہ لیکر حجاب کی مخالفت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں حجاب پر تنازعہ 1 جنوری 2022 کو اس وقت شروع ہوا، جب اڈپی ویمنس پری یونیورسٹی کالج میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر کلاس میں بیٹھنے سے روکا گیا۔ Karnataka Hijab Row اس معاملے کے بعد سے پورے کرناٹک میں متعدد واقعات رونما ہوچکےہیں، جہاں مسلم لڑکیوں کو حجاب پہن کر کلاس کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ایک جانب جہاں مسلم طالبات حجاب پہننے کے اپنے حق کو لے کر احتجاج کر رہی ہیں وہیں کچھ ہندو طالبات بھی زعفرانی شال پہن کر نعرے بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Hijab Ban Issue: حجاب معاملہ میں ہم آئین کے مطابق فیصلہ کریں گے: کرناٹک ہائی کورٹ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.