تازہ معاملہ ممبئی کے معروف بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک گروپ ٹیم 7 کے نوجوان کا ہے، جنھوں نے حالیہ دنوں میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے ان کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کمشنر سنجے بروے نے اس معاملے میں کہا ہےکہ موجودہ دور میں لوگ اس کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں بات نہیں کرتے لیکن اس پر لگام کسنے کا کام ممبئی پولیس کرتی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک، انسٹا گرام، فیس بک نے نوجوان نسل کو پوری طرح سے اپنی گرفت میں جکڑ رکھا ہے۔
لیکن ان سوشل سائٹس کو اگر دوسرے پہلو سے دیکھا جائے تو اس بات کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ اس پلیٹ فارم پر نوجوان نسل کی شمولیت نے کئی طرح کے جرائم کو جنم دیا ہے جس کی وجہ سے ممبئی پولس حرکت میں آگئی ہے۔
ایسے میں معاشرے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو اس کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ سوشل سائٹس کے برے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔