ETV Bharat / state

مغویہ بلڈر کو پولیس بچانے میں کامیاب، ملزمین گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 6:39 PM IST

ممبئی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بلڈر ڈویلپر حفظ الرحمن انصاری کو اغوا کرنے اور رنگداری وصولی کے الزام میں شاطرمجرم الیاس عبدالعریز خان عرف الیاس بچکانہ کو گرفتار کرلیا۔ ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹارشن سیل کے ذریعہ یہ کامیاب آپریشن کیا گیا۔ Mumbai Police Solve Kidnaping Case

مغویہ بلڈر کو پولیس بچانے میں کامیاب,ملزمین گرفتار

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بلڈر ڈویلپر حفظ الرحمن انصاری کو اغوا کرنے اور رنگداری وصولی کے الزام میں شاطر مجرم الیاس عبدالعریز خان عرف الیاس بچکانہ کو گرفتار کرلیا۔ ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹارشن سیل کے ذریعہ یہ کامیاب آپریشن کیا گیا۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ چونکہ ممبئی پولیس کو الیاس بچکانہ کے بارے میں اسکے پرانے ریکارڈ کے بارے میں جانکاری تھی اس لیے اس کے لیے تین الگ الگ ٹیمیں تشکیل کی گئی تھی۔

کرائم برانچ کے مطابق شام کو کرائم برانچ کی تین ٹیموں نے اس آپریشن کو انجام دیا اور حفظ الرحمٰن انصاری کو آزاد کیا۔ گینگسٹر الیاس بچکانہ کو اس کے ایک ساتھی کے ساتھ گوونڈی کی کچی بستیوں سے گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ ہی بائیکلہ پولیس نے بچکانہ سے جڑے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غورطلب ہے کہ حفظ الرحمٰن انصاری اور بچکانہ دونوں چھوٹا شکیل کے قریبی سکندر لولاڈیہ عرف راجو نٹ بولٹ کے خلاف مار پیٹ کے ایک معاملے میں ساتھی ملزم ہیں۔ دونوں نے مبینہ طور پر مالی تنازعہ پر 2022 میں انصاری کے ساتھی سکندر لولاڈیہ پر حملے کا منصوبہ بنایا۔اسے انجام بھی دیا۔ اس واقعہ کے بعد، بائیکلہ پولیس نے مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (MCOCA) کا مطالبہ کیا حالانکہ اس دفعہ کو بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔

اس معاملے میں ان پر قتل کی کوشش اور سازش کے تحت آئی پی سی کی دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی۔ دونوں ضمانت پر رہا ہیں ۔ حالیہ معاملے میں بچکانہ اور اس کے ساتھیوں نے انصاری کو ایک کار میں بٹھایا اور انہیں جنوبی ممبئی سے ماروتی سیاز میں اغوا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:چھبیس گیارہ کے 15 سال بعد ممبئی کتنی محفوظ ہے؟

اس کے بعد، بچکانہ نے انصاری کے بیٹے سے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے رابطہ کیا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ انصاری کے بیٹے نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کرائی جس میں اغوا، تاوان اور بھتہ خوری کے الزامات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.