ETV Bharat / state

Kidnapped baby girl Rescued مغویہ بچی بازیاب، اغوا کار خواتین گرفتار - دو اغوا کار خواتین کو بھی گرفتار

ممبئی پولیس نے سانتا کروز علاقے سے اغوا کی گئی ایک سالہ بچی کو شولاپور سے بر آمد کرکے دو اغوا کار خواتین کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ Kidnapped baby girl Rescued, Kidnappers Arrested

1
1
author img

By

Published : Nov 4, 2022, 4:14 PM IST

ممبئی: ممبئی شہر عروس البلاد میں ایک ہفتہ میں بچہ چوری کے دوسرے معاملہ کو ممبئی پولیس نے حل کر کے ایک سالہ بچی کو اس کی والدہ کے سپرد کر دیا۔ ممبئی کے مضافات سانتا کروز علاقہ میں واقع فٹ پاتھ کی ساکن مسکان عدن شیخ کی ایک سالہ بچی سو رہی تھی کہ اسی دوران کسی نے اس کو اغوا کر لیا۔ مغویہ کے رشتہ داروں نے سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں 30 اکتوبر کی شب شکایت درج کی۔ جب پولیس کو بچی کے متعلق اغواکاروں کا سراغ ولے پارلے کی ایک جھوپڑپٹی میں ملا تو پولیس نے اسے یہاں تلاش کیا لیکن اسی دوران یہ معلوم ہوا کہ مشتبہ خواتین بچی کو لے کر شولاپور کوچ کر چکے ہیں اور اس دوران اس معاملہ کی انکوائری ممبئی کرائم برانچ نے بھی شروع کردی تھی۔ Mumbai baby Abduction Case

ممبئی کرائم برانچ نے جائے وقوعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کرنے کے بعد مشتبہ بچہ چوروں کا سراغ لگایا اور بچی کو صحیح سلامت برآمد کیا۔ اس کے بعد دونوں مشتبہ خواتین - جن کی شناخت شریفہ شیخ اور سجاتا پاسوان کے طور پر ہوئی - کو پولیس نے گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی ہے۔ پولیس یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ دونوں عورتیں بچہ چور گروہ کا حصہ تو نہیں ہے؟ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں دی ہے۔ Mumbai Police Rescued Kidnapped Girl

انہوں نے کہا کہ بچی کو اغواکاروں کے چنگل سے آزاد کرانے میں پولیس نے کافی جانفشانی سے کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بچی کو جلد ہی برآمد کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں عورتوں سے متعلق تفتیش جاری ہے فی الوقت یہ بچہ چوری گینگ کا حصہ ہے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ایسا اندیشہ ہے کہ یہ بچی کو بھیک مانگنے کیلئے استعمال کرنے والے تھے جبکہ ان دونوں کا آزاد میدان میں بچہ چور میاں بیوی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ Toddler Kidnapped in Mumbai

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہر زاویے سے جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے بچہ چوری کے واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اور دونوں مغویہ بچیوں کو بھی اب تک برآمد کر لیا ہے، یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کی سر براہی میں جوائنٹ پولیس کمشنر سہاس وارکے اور ڈی سی پی سنگرام نشاندار نے انجام دی ہے۔

پولیس کمشنر کی والدین سے اپیل

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے ماں کو بچی لوٹاتے وقت بچی کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔ اس سے قبل بھی پولیس کمشنر نے یہ اپیل کی تھی کہ والدین اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔ ممبئی شہر میں بچہ چوری کی افواہ اور اس کے بعد شہر میں ہی بچہ چوری کے دو واقعات کے بعد ممبئی پولیس بھی پوری طرح الرٹ ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ان کا خیال رکھیں کیونکہ سماج دشمن عناصر سمیت دیگر جرائم پیشہ بھی شہر میں سر گرم رہتے ہیں جو اس قسم کے واقعات میں ملوث ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر کوئی مشتبہ شخص نظر آتا ہے تو اس کی اطلاع پولیس کو فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی پولیس عوام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے لیکن شہریوں کو بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر واقعات فٹ پاتھ اور جھونپڑ پٹیوں میں ہی وقوع پذیر ہو رہے ہیں اس لئے انہیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.