ETV Bharat / state

Threat Call to Mumbai Police سیما حیدر کے حوالے سے ممبئی ٹرافک پولیس کو دھمکی بھرے کال - ممبئی میں حملے کی تیاری

ممبئی کے ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں 26/11 کے حملے کی طرح دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی گئی۔ فون کرنے والے نے کہا کہ 'سیما حیدر واپس نہ آئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا۔' Mumbai Police Received Threat Call

سیما حیدر کے حوالے سے ممبئی ٹرافک پولیس کو دھمکی بھرے کال

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 10:03 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی ٹرافک پولیس کے کنٹرول روم میں ایک دھمکی بھرا فون کال موصول ہوا جس کے بعد سنسنی پھیل گئی، فون کرنے والے نے کہا کہ اگر سیما حیدر کو پاکستان نہیں بھیجا گیا تو بھارت تباہ ہو جائے گا۔ کال کرنے والے نے مزید دھمکی دی کہ بھارت کو 26/11 کے جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار رہنا ہوگا اور اس کی ذمہ دار یوپی حکومت ہوگی۔ فی الحال پولیس کال کی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس کال کے پیچھے کون ہے۔ اس سے قبل بھی ممبئی پولیس کے ٹرافک کنٹرول روم میں اس طرح کی کئی کالیں موصول ہو چکی ہیں۔ 12 جولائی کو ممبئی ٹرافک پولیس کے کنٹرول روم میں ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ سیما حیدر کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے۔ فون کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر سیما کو واپس نہیں بھیجا گیا تو بھارت دہشت گردانہ حملوں کے لیے تیار رہے۔

جس کے بعد اس معاملے میں ممبئی پولیس کی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ممبئی پولیس کے ساتھ ساتھ کرائم برانچ کی ٹیم بھی تفتیش کے رہی ہے۔ سیما حیدر پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیسم آباد کی رہائشی ہیں دستاویزات کے مطابق انکی شادی 2014 میں غلام حیدر نامی شخص سے ہوئی تھی اُنکے چار بچے بھی ہیں۔ 2019 میں غلام حیدر تلاش و معاش کے سلسلے میں دبئی گئے اور وہاں سے سیما کو اخراجات کے لیے پیسے بھیجتے تھے۔ سیما کے مطابق اس کے بعد وہ کبھی واپس نہیں آیا۔ سن 2020 میں سیما نے PUBG گیم کے ذریعے گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے سچن سے دوستی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Seema Haider Love Story سیما حیدر ملک کیلئے خطرہ ہے، مولانا شہاب الدین رضوی

دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور پھر اسی برس مارچ میں دونوں نے نیپال میں شادی کر لی۔ اس کے بعد دونوں اپنے وطن واپس آگئے۔ سیما 12 مئی کو نیپال کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئی اور سچن کے گھر پہنچی۔ سیما حیدر کو غیر قانونی طور پر بھارت میں رہنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سچن کو نوئیڈا پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔ سیما نے اپنے آپ کو پاکستان واپس بھیجنے پر اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے انہوں نے یوگی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں بھارت میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ سیما کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اپنا کر سچن سے شادی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.