جانکاری میں یہ پتہ چلاکہ اس پب میں ہونے والی پارٹی میں کئی فلمی ہستیاں شامل تھیں، جو کہ چھاپہ پڑتے ہی رفو چکر ہو گئے۔
ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر نظم و نسق وشواس ناگرے پاٹل نے بتایا کہ خواتین ملزمہ کو نوٹس دیکر چھوڈ دیا یا ہے جبکہ پب انتظامیہ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ناگرے پاٹل نے کسی بھی فلمی ہستی کا نام لینے سے گریز کیا۔
در اصل میں کورونا وباء کے سبب کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھی جا رہی ہے، یہی وجہ تھی کی علاقائی پولیس کو اس بات کی آہٹ نہ ہو اس لئے دوسرے زونل ڈی سی پی کو کارروائی کے لئے بھیجا گیا۔ کیونکہ اس طرح کے پب میں کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے پیچھے مقامی پولیس کا اہم رول ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:
انا ہزارے سے بی جے پی رہنماؤں کی ملاقات
حالانکہ ممبئی پولیس روزآنہ کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے نام پر ایک مخصوس طبقے کو نشانہ بناتی ہے، جبکہ دوسرا طبقہ یعنی ہائی پروفائل طبقہ اس کارروائی سے ہمیشہ بچ جاتا ہے۔