امرواتی میں ہونے والی واردات کے پیش نظر ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار، ڈونگری، نل بازار علاقے میں آج جے جے مارگ پولیس نے فلیگ مارچ کے ذریعے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں نظم و نسق کو برقرار رکھیں، کسی بھی طرح کی افواہ یا سوشل سائٹز پر موصول ہونے والے فرضی ویڈیو سے غلط فہمی کا شکار نہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں:رضا اکیڈمی پر پابندی کے بجائے فرقہ پرست تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے: ابوعاصم اعظمی
اتوار کی صبح سے ہی جے جے مارگ کے پولیس جوان اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ ان علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ تریپورہ تشدد کے سبب مسلم اکثریتی علاقوں میں 12 نومبر کو بند کا اعلان کیا گیا تھا۔ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے اس بند میں شامل رہیں گے لیکن مالیگاؤں اور امراوتی میں بند کے بعد حالات خراب ہوگئے۔
نظم و نسق برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی جانب سے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ وہیں ممبئی سائبر سیل نے عوام سے فرضی ویڈیو وائرل نہ کرنے کی اپیل کی۔