ممبئی: ممبئی پولیس نے حال ہی میں موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والے ایک نوجوان پر مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک لڑکا دو لڑکیوں کو بائیک پر بٹھا کر اسٹنٹ کرنے والے نوجوان کی ویڈیو بھی پولیس کی نظروں میں آئی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو ممبئی کے بی کے سی علاقے کا ہے اور اسٹنٹ دکھانے والا شخص فیاض قادری ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری ایک واردات ممبئی کے کھیرواڑی علاقے کی ہے۔ جہاں ممبئی پولیس نے کھیرواڑی جنکشن سے ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے کو سیل کر دیا اور بائیک اسٹنٹ کرنے والے کئی نوجوان گرفتار کیا۔ وہیں خصوصی آپریشن کے دوران 48 موٹر سائیکل مبینہ طور پر دیر رات تک ریسنگ اور غیر قانونی سٹے بازی میں ملوث ہونے پر ضبط کی گئی ۔
کھیرواڑی پولیس اسٹیشن کا احاطہ 48 ضبط شدہ موٹر سائیکلوں سے بھرا ہوا ہے۔ پولیس نے ہائی وے کی جگہ پر ریس لگانے والے بائیک سواروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ سب شرط پر ریس لگاتے تھے۔ ممبئی کے نریمن پوائنٹ، مرین ڈرائیو پر رمضان کے علاوہ دیر رات بڑے پیمانے پر نوجوان بائیک شرط پر ریس لگاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ممبئی پولیس کی جانب سے مسلسل ہونے والی کارروائیوں کو بعد کچھ دنوں تک یہ سلسلہ رک جاتا ہے لیکن بعد میں حالات حسب معمول ہونے پر پھر سے یہ شروع ہو جاتا ہے۔کئی وارداتوں میں نوجوانوں کو جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ اس کے باوجود اس میں کمی واقع نہیں ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Vaijapur Viral Video کسان نے وقت پر قسط ادا نہیں کی، کمپنی کے ملازمین بائیک پر بائیک رکھ کر لے گئے