لاک ڈاؤن کے دوران جہاں ایک طرف عوام پریشان ہے تو وہیں دوسری طرف ایسی ہی پریشانی میں لاوارث جانور بھی مبتلا ہیں۔
ممبئی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں پر عوام کے نہیں نکلنے پر لاوارث کتے بھوک سے پریشان ہیں، لیکن ایسے جانوروں کا خیال رکھنے والے لوگ اس لاک ڈاؤن میں انکا خیال رکھ رہے ہیں اور ان جانوروں کو کھانا کھلا کر ایک عمدہ کام انجام دے رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران چونکہ عوام کے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جسکی وجہ سے ان لاوارث کتوں کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں تھا ۔ایسے میں انکی پی اے ایل این جی او نے اس مہم کی شروعات کی۔ یہ این جی او گھوم گھوم کر ایسے کتوں کو تلاش کرتے ہیں، جو بھوک کی وجہ سے پریشان ہیں۔
ان این جی او نے اپنے کئی رضاکاروں کی مدد سے سڑک پر گھوم رہے ان کتوں کو کھانا کھلارہے ہیں۔ایک والینٹر ایک دن میں 10 کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں اور اس کے لیے ایک دن کا خرچ پانچ ہزار روپئے ہوتا ہے۔یہ این جی او ایک دن میں 30 کلو کھانا فراہم کرتا ہے۔
اسی طرح سے لاک ڈاؤن کے دوران ان لوگوں نے 1300 سے زائد کتوں کا خیال رکھا ہے۔اس مشکل وقت میں اس این جی او نے لاوارث کتوں کے خیال رکھا۔
این جی او کی صدر ادتی نائر بتاتی ہیں کہ جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے تب سے ان بھوکے جانوروں کی تعدا میں اضافہ ہوا ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹل اور دکانوں کی بند ہونے کی وجہ سے ان جانوروں کو کھانا نہیں مل پارہا تھا، ایسی صورتحال میں ہمارے این جی او نے فیصلہ کیا کہ ہم ان جانوروں کو کھانا فراہم کرنے کی ذمہ داری لیں گے۔
اس این جی او کے ایک رضاکار کوستبھ سمبرے نے بتایا کہ ہم روزانہ تقریبا 80 ایسے جانوروں کو کھانا مہیا کراتے ہیں جو بھوکے ہوتے ہیں۔شروعاتی دنوں میں ہم محض 10 جانوروں کو ہی کھانا مہیا کروا پاتے تھے، لیکن آہستہ آہستہ ہم نے زیادہ سے زیادہ جانوروں تک کھانا مہیا کرنا شروع کیا۔