پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ آپسی جنسی تعلقات تھا اور گزشتہ چھ ماہ سے ملزم پرفل پوار نامی نوجوان امیش نامی شخص سے پریشان تھا کیونکہ دونوں کی ملاقات چند ماہ قبل ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں ہوئی تھی۔
اس ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگئی پھر بعد میں یہ دوستی جنسی تعلقات میں تبدیل ہوگئی لیکن ملزم شادی ہونے کے بعد اس رشتہ کو برقرار نہیں رکھنا چاہتا تھا مگر مقتول بار بار اسے اس رشتہ ہو برقرار رکھنے کا دباؤ بنا رہا تھا۔
جس سے نجات پانے کے لیے ملزم نے موقع پاتے ہی اسے قتل کر اس کی شناخت مٹانے کے لیے چہرے کو جلا دیا اور لاش کو ایک سوٹ کیس میں رکھ کر اسے ڈومبیولی 52 چال ریلوے کالونی کے نزدیک پھنک دیا تھا مگر لاش برآمد ہونے کے بعد تھانے کرائم برانچ اور اینٹی اکسٹارسن سیل کی ٹیم نے اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو گھنگالنا شروع کیا۔
اسی علاقے کے کے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ پورا واقعہ ریکارڈ ہوگیا تھا جس میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ ملزم پرفل پوار اپنی موٹر سائیکل پر بیگ لے جاتے ہوئے نظر آتا ہے اسی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے اس کی شناخت کر اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے۔