ETV Bharat / state

بھیونڈی: مزدوروں کا آبائی وطن نقل مکانی کا سلسلہ جاری

مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی اور مضافات سے مزدوروں کو لے جانے والی خصوصی ٹرینیں روانہ ہونے کے باوجود مزدوروں کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : May 7, 2020, 2:44 PM IST

مرکزی اور ریاستی حکومت کی تمام کوششوں کے بعد بھی بھارت کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی اور مضافات سے غریب مزدور بے روزگاری اور لاک ڈاون سے تنگ آکر اپنے مختصر ساز و سامان لے کر نکل پڑے ہیں۔

ممبئی، تھانے، کلیان ،نوی ممبئی ،اور پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی سے نقل مکاں غریب و بے روزگار مزدور پیدل ،سائیکل اور مالبردار ٹرک سے اپنے آبائی وطن اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، راجستھان، مدھیہ پردیش جانے پر مجبور ہیں۔

ممبئی ناسک نیشنل ہائی وے این ایچ تین پر رات کی تاریکی میں ممبئی اور مضافات میں متععد گروپ کی شکل میں پیدل ہی مزدوروں کا آبائی وطن نقل مکانی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

اس شاہراہ پر چہار جانب انسانی سروں کا سمندر نظر ارہا ہے پولیس اور مقامی انتظامیہ ان مزدوروں کو روک پانے میں ناکام ہے۔

ائ ٹی وی بھارت نمائندے نے بدھ کی درمیانی شب اس شاہراہ پر تارکین وطن غریب بے روزگار مزدوروں سے ان کے اس طرح جانے کو تعلق سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ وطن جانے کا کرایہ اور ڈاکٹروں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ لینے تک کے پیسے ان کے پاس نہیں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ساتھی اور رشتہ داروں کا بھی حال یہی ہے جب ہمیں کھانے پینے کے پیسے نہیں مل پارہے ہیں تو گھر جانے کا پیسہ کہاں سے ملے گا اور کون دے گا ؟

پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے پاورلوم کارخانے میں یومیہ اجرت کرنے والے ونود یادو سائیکل سے اپنے آبائی وطن سات مزدوروں کے گروپ کے ساتھ لاک ڈاون کے سبب پاورلوم صنعت مکمل بند ہونے کھانے کی دشواری سے تنگ آکر اپنے آبائی وطن جانے پر مجبور ہوئے ہے۔

ممبئی کے وسئی سے ایک مالبردار ٹرک میں مختلف شعبوں میں اجرت کرنے والے 30 سے زیادہ مزدور مویشیوں کی طرح سوار ہوکر اترپردیش کے الہ آباد جارہے تھے سبھی مزدور پوری طرح میں پیسنے سے شرابور تھے۔

اس مالبردار ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ فی مزدور دو تا تین ہزار روپے کرایہ کے عوض میں لیا ہے۔

مزدوروں کا آبائی وطن نقل مکانی کرنے کا سلسلہ جاری

سبھی مزدوروں کا کہنا تھا کہ راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو کسی طرح جھیل کر وہ کسی نہ کسی طرح اترپردیش کے شہر الہ آباد پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

جبکہ چند مزدور اس امید سے نکلے ہیں کہ شاید راستے میں ہی ان کے سفر کوئی انتظام ہوجائے لیکن ممبئی اور تھانے سمیت دیگر مقامات سے نکلے نقل مکاں مزدور پیدل ہی اپنے معصوم بچوں کے ساتھ نکل پڑے ہیں۔

رات کی تاریکی میں اس شاہراہ پر بھیونڈی شہر کے نوجوان آبائی وطن جانے والے مزدوروں کو پانی، بسکٹ اور کھانے پیکٹ فراہم کررہے ہیں۔

ابرار انصاری نامی نوجوان نے بتایا کہ شہر کی کئی فعال سماجی تنظیم اور ان کے اراکین مشترکہ طور خدمت خلق کرنے کا کام گزشتہ 10 دنوں سے کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس شاہراہ سے یومیہ ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن مزدور جارہے ہیں، لاک ڈاون کی مدت میں اضافہ کے ساتھ پیدل اور آٹو رکشا سے جانے والے مزدوروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.