ETV Bharat / state

کمبھ میلہ سے لوٹنے والے ملک بھر میں کورونا کا پرساد بانٹیں گے: ممبئی میئر

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 5:20 PM IST

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی میئر کشوری پیڈنیکر نے اتراکھنڈ کے ہریدوار میں چل رہے کمبھ میلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

’کمبھ میلہ سے لوٹنے والے ملک بھر میں کورونا کا پرساد بانٹیں گے‘: ممبئی میئر

ممبئی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ کمبھ میلہ سے لوٹنے کے بعد عقیدت مند سارے ملک میں کورونا کو 'پرساد' کی طرح بانٹیں گے۔

انہوں نے ریاستوں پر کمبھ میلہ سے لوٹنے والوں کو کورنٹائن کرنے کے انتظامات کرنے پر زور دیا۔

ممبئی میئر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بی ایم سی کی جانب سے کمبھ میلہ سے واپس لوٹنے والوں کو کورنٹائن میں رکھنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

ممبئی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ 95 فیصد لوگ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کر رہے ہیں لیکن 5 فیصد لوگ پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسروں کیلیے پریشانی پیدا کر رہے ہیں۔

میئر نے ممبئی میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کو روکنے کے لیے شہر میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کی حمایت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.