ETV Bharat / state

Mumbai Man Tries To Kill Girlfriend خاتون سے پبلک پیلیس پر بوائے فرینڈ نے سیکس کا مطالبہ کیا، انکار کرنے پر جان سے مارنے کی کوشش، ملزم بوائے فرینڈ گرفتار - مہاراشٹر اردو نیوز

ممبئی کے باندرہ سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص کو اس قدر غصہ آیا کہ اس نے پبلک پیلیس پر جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار کرنے پر اپنی گرل فرینڈ کے سر پر پتھر سے حملہ کردیا یہی نہیں اُس نے گلا دبا کر اُسے قتل کرنے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے 28 برس کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی کو شدید چوٹ آئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 10:58 AM IST

ممبئی: ممبئی پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب ملزم اور متاثرہ خاتون باندرہ بینڈ اسٹینڈ پر سیر کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ملزم آکاش مکھرجی ممبئی کے مضافات کلیان کا رہنے والا ہے اس کا ایک 28 سالہ مسلم لڑکی کے ساتھ کئی سالوں سے معاشقہ چل رہا تھا۔ دونوں ایک ہی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق بدھ کے روز دونوں لوکل ٹرین کے ذریعے کلیان سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس پہنچے اور شام کو باندرا بینڈ اسٹینڈ جانے سے پہلے گیٹ وے آف انڈیا اور گرگام چوپاٹی جیسے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔

بینڈ اسٹینڈ پر ملزم متاثرہ کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کے لیے زور زبردستی کر رہا تھا متاثرہ نے انکار کیا تو اس نے حملہ کر دیا۔ افسر نے بتایا کہ کچھ دیر بعد مکھرجی نے اپنی خاتون دوست سے کہا کہ اس نے شادی کرنے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے۔ اس کے بعد گھومتے پھرتے آکاش اتنا رومانٹک ہو گیا کہ اس نے عوامی جگہ پر ہی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا۔ جب لڑکی نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو آکاش نے مبینہ طور پر اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی اور اس کے سر پر پتھر سے حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا غصہ یہیں نہیں رکا اس نے متاثرہ کو نالے میں ڈبونے کی کوشش کی لیکن متاثرہ کی چیخ و پکار پر لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر متاثرہ کو ہسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : People Protest جالنہ میں بن رہی سڑک کا ویڈیو وائرل، لوگوں نے ہاتھوں میں اکھاڑی سڑک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.