ETV Bharat / state

ممبئی: کس طرح ہوتی ہے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین - بی ایم سی

عام میت کو روزمرہ کی طرح دفنا دیا جاتا ہے یعنی شریعت کے بتائے ہوئے اصولوں پر ان کی تجہیز و تکفین ہوجاتی ہے لیکن کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کو لے کر بہت احتیاطی سے کام لینا پڑتا ہے اور میت کے اہل خانہ کو بھی اسے دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین

author img

By

Published : May 18, 2020, 8:10 PM IST

ایسے میں میت کو دفنانے کی ذمہ داری محکمہ بی ایم سی نے رضا اکیڈمی کو سونپی ہے، ممبئی جمعہ مسجد کے چیئرمین شعیب حبیب کہتے ہیں کہ ہم اس دوران رشتے داروں سمیت گورکن، مین گیٹ اور قبرستان کے ہر حصے کو سنیٹایز کر دیتے ہیں۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'پہلے محکمہ بی ایم سی کی ایمبولینس ہوا کرتی تھی، اب ہمارے پاس خود کی چار ایمبولینس ہمیشہ تیار رہتی ہے جسکی وجہ سے تدفین اور آخری رسومات میں کم وقت لگتا ہے'۔

سماجی کارکن اسماعیل کرفے کا کہنا ہے کہ 'زیادہ سے زیادہ چار لوگوں کو ہم تجہیز و تکفین میں شامل ہونے کی اجازت دیتے ہیں، تدفین کے دوران ایک شخص کو صرف سینیٹائیزر کے لیے ہی مامور کیا جاتا ہے جو قبرستان میں تدفین یا شمشان میں نذر آتش تک ہر جگہ سینیٹائیزر کا چھڑکاؤ کرتا ہے۔

ممبئی جیسے گنجان آبادی والے شہر میں جہاں کورونا سے ہونے والی اموات میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں ان کی تدفین کرنا کسی جوکھم سے کم نہیں لیکن سماج میں ایسے رفاہی و فلاحی کام انجام دینے والے لوگوں کے رہنے سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.