پولیس کے مطابق ایس آر اے عمارت میں رہائش پذیر نازیہ فارق شیخ نامی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ عمارت کے ساتویں منزل پر واقع اپنے بھائی کے فلیٹ پر گئی ہوئی تھی لیکن اچانک فلیٹ کی چھت آج صبح تقریباً 11 بجے گر گئی جس کے سبب فلیٹ میں موجود نازیہ اور اس کے دو بچے ریحان (2) اور اذان (4) زخمی ہوگئے۔
اس حادثے میں نازیہ کا بھائی راشد اور ایک دیگر شخص صادق بھی زخمی ہوا ہے۔
نازیہ کے ایک رشتہ دار حبیب احمد سید نے بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اسی مقامی لوگوں کو مدد سے گھر میں موجود افراد کو باہر نکالا گی اور انتظامیہ کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ تمام زخمیوں کو قریب میں وِلے پارلے کے کوُپر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور علاج کے بعد انھیں چھٹی دے دی گئی۔