اطلاعات کے مطابق آگ صبح 6 بجےشروع ہوئی اور فوری طور پر کباڑ اور آس پاس کے گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، پانچ فائر ٹینڈرز کی مدد سے عملے نے آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی اور دو لوگوں کو آگ سے بچالیا گیا ہے۔
دو واٹر ٹینکرز بھی جائے واقع پر پہنچ چکے ہیں اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ علاقے کو مکمل طور پر پولیس نے محاصرے میں لے لیا ہے۔