ETV Bharat / state

ممبئی: کووڈ سینٹر کے لیے ایک کروڑ روپے کاعطیہ - برہن ممبئی میونسپل کارپوریش

ہندوجا فاؤنڈیشن نے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے کھار علاقے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے لیے کووڈ سینٹر کے لیے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 5:57 PM IST

ممبئی کے کھار میں واقع دیپون نامی اس کووڈ سینٹرمیں کورونا کے مریضوں کو ایمرجنسی صحت خدمات فراہم کی جائے گی۔

بالی وڈ سُپراسٹار شاہ رخ خان کے ذریعے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے کھار میں واقع اپنے دفتر کے احاطے کے استعمال کرنے کی پیشکش کئے جانے کے دو مہینے بعد برہن ممبئی میونسپل کارپوریش(بی ایم سی) نے ہندوجا ہیلتھ کیئر(کھار) سے درخواست کی تھی کہ وہ کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے اس احاطے کو ایمرجنسی یونٹ میں تبدیل کرنے کے لیے تکنیکی تعاون دے۔

ہندوجا فاؤنڈیشن نے اس سینٹر کے لیے طبی آلات، پی پی ای کٹ اور دیگر امداد کے لیے سرمایہ کے طور پر ایک کروڑ روپے عطیہ دیا۔

کووڈ راحت کے لیے ہندوجا فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلسل سماجی خدمات کے طورپر گزشتہ مہینے ساٹھ سے زیادہ مریضوں نے مفت علاج کا فائدہ اٹھایا۔

بی ایم سی کی ایک درخواست کے بعد 'دیپون' اب صحت خدمات کے ساتھ ساتھ 4 آئی سی یو بیڈ، 4 آکیسیجن بیڈ اور 7 کووڈ ہیلتھ سینٹر (ڈی سی ایچ سی) وارڈ کے ساتھ خدمات فراہم کررہی ہے۔

ہندوجا فاؤنڈیشن کے چیئرمین پال ابراہم نے بتایا کہ 'ہم اس سلسلے میں ایک کروڑ روپے کی رقم دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمیں ہندوجا ہسپتال (کھار) کے ساتھ جُڑنے اور کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے تعمیر کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم اس بحران کے دوران عام لوگوں کے لیے صحت خدمات فراہم کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

ہندوجا ہیلتھ کیئر(کھار) کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر اویناش سوپے نے بتایا کہ 'ہم کووڈ 19 کیئر سینٹر قائم کرنے کے لیے ہندوجا فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ بی ایم سی کو کووڈ پازیٹیو مریضوں کے تیزی سے بڑھتی تعداد کے وجہ سے کیئر سینٹرز کی سخت ضرورت ہے، ہم انہیں تعاون دے کر بہت خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.