ETV Bharat / state

OLX Fraud, 4 Arrested: او ایل ایکس کے نام پر کروڑں کی دغابازی، ملزمین گرفتار

ممبئی سائبر سیل نے کارروائی انجام دیتے ہوئے چار ایسے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جو او ایل ایکس کے نام پر خریداروں سے روپے اینٹھتے اور اب تک کئی صوبوں میں دھوکہ دہی کی ہے۔ ممبئی میں بھی اس گروہ کے خلاف دس معاملات درج ہیں۔ تفتیش میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ انکے تار بھارت کی کئی ریاستوں سے جڑے ہیں جسکے لئے ممبئی پولیس دوسری ریاستوں سے بھی انکی جانکاری حاصل کر رہی ہے۔ Mumbai Cyber Cell arrested Four OLX Fraudsters

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 8:28 PM IST

a
a

ممبئی: ’’او ایل ایکس (OLX) پر خریداری اب محفوظ نہیں۔‘‘ ایک گروہ کو ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے گرفتار کیا ہے جس نے او ایل ایکس پر خریداری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کی دغابازی کی ہے۔ آن لائن (خرید و فروخت) شاپنگ ایپ - او ایل ایکس - پرخریداری کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر ٹھگی کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ گروہ ملک کے راجستھان، اترپردیش سمیت دیگر صوبوں میں سرگرم اور فعال تھا، اس گروہ کے خلاف ممبئی میں دس کیسز میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ Mumbai Cyber Cell crackdown on OLX Fraudsters

شکایت کنندہ نے او ایل ایکس - سورت - پر فرنیچر فروخت کرنے کے لئے اس کی تصاویر اپلوڈ کیں۔ اس پر ایک فرنیچر خریدنے کے خواہاں ایک شخص نے وہاٹس ایپ پر شکایت کنندہ کو کیو آر کوڈ کی فوٹو بھیجی اور آئی سی آئی سی بینک کے موبائل ایپ پر رقم ڈیبٹ کروائی۔ او ایل ایکس کے نام پر 17 لاکھ 72ہزار روپےکی دھوکہ دہی کی اس کے بعد کرائم برانچ نے اس کی تفتیش کی اور ای میل اور دیگر اکاؤنٹ کی تفصیلات کا معائنہ کیا تو سراغ ملا کہ ملزمین متعدد بینک اکاؤنٹ سے پیسہ جمع کرنے کے بعد رقومات نکالنے کے لئے بھرت پور راجستھان کے اے ٹی ایم سینٹر کا استعمال کرتے تھے۔

اس گروہ کے راجستھان سے نیٹ ورک چلانے کی تصدیق ہوئی تو پولس نے گروہ اور اس کے ماسٹر مائنڈ پرکریک ڈاؤن کیا۔ اس کے لئے ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ٹیم تیار کی اور اسے راجستھان بھیجا گیا۔ یہاں ماسٹر مائنڈ ملزم سو سکھ راجدار عرف شمشو کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ دوسرے ملزم تلسی رام رولال۔ اجیت پوار اور ارشاد سید کو گرفتار کیاگیا۔4 persons arrested in OLX Fraud Cases

مزید پڑھیں: Job Racket Busted in Mumbai ملازمت دلوانے کا لالچ دے کر لوگوں کو اینٹھنے والا گروہ بے نقاب

ملزمین کے قبضے سے بیس ہزار روپے نو موئل فون 32مختلف بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ، ایک یس بینک کی پاس بک برآمد ہوئی ہے۔ ملزمین نے لوگوں کو دھوکہ دہی کے لئے 835 نمبروں کا استعمال کیا تھا۔ اس گروہ نے او ایل ایکس کے معرفت خریداروں کو کروڑوں روپے کا چونا ملک بھر میں لگایا ہے ان کے خلاف مختلف پولس اسٹیشنز میں متعدد کیسز درج ہیں جبکہ صرف ممبئی میں ہی دس کیس درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.