ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے گنجان آبادی والے علاقے گوونڈی شیواجی نگار میں ممبئی کرائم برانچ نے فرضی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی اور پانچ ڈاکٹروں کو گرفتار کیا ہے۔
کرائم برانچ کا الزام ہے کہ گرفتار کئے گئے ڈاکٹر کے پاس جو ڈگریاں ہیں، وہ فرضی ہیں اور اُنہیں اس طرح سے پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ لیکن وہ اس کے باوجود بھی پریکٹس کررہے ہیں۔ کرائم برانچ نے ان کے خلاف دھوکہ دہی سمیت کئی دفعات کے تحت کارروائی کی ہے۔
کئی ڈاکٹر نے کارروائی کے دوران وضاحت کی ہے کہ اُن کے پریکٹس کرنے سے متعلق معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
مزید پڑھیں:کاس گنج: بدمعاشوں نے پولیس سے ہتھیار چھینے
واضح رہے کہ ممبئی کے متعدد علاقوں میں ایسے کئی ڈاکٹرس اس طرح سے کلینک کھول کر بڑی بے باکی سے پریکٹس کررہے ہیں حالانکہ اُنہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ لیکن جن علاقوں میں یہ پریکٹس کرتے ہیں وہ پسماندہ علاقے ہیں جہاں کے عوام بھاری بھرکم فیس لینے والے ڈاکٹروں کے پاس جانے کے بجائے، ان کے پاس علاج کرانے کو فوقیت دیتے ہیں۔