ETV Bharat / state

ممبئی: آن لائن بینکنگ کے ذریعے دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

author img

By

Published : Jan 23, 2020, 6:18 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:33 AM IST

ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو آن لائن بیکنگ کے نام پر لوگوں کو چونا لگاتا تھا۔

آن لائن بینکنگ کے ذریعے دھوکہ دینے والا شخص

ممبئی کرائم برانچ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو ممبئی اور ممبئی سے متصل کئی علاقوں میں آن لائن بینکنگ کے ذریعے لوگوں کو طویل عرصے سے دھوکہ دے کر پیسے اینٹھتا تھا۔

آن لائن بینکنگ کے ذریعے دھوکہ دینے والا شخص، ویڈیو

ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں آئے اس شخص نے لوگوں کو ٹھگنے کے لیے موبائیل ایپ کا سہارا لیا۔

اس موبائیل ایپ کے ذریعے ایک جویلری شاپ سے پانچ لاکھ سے زائد کی مالیت کے زیورات خریدے، لیکن جب پیسے دینے کا وقت آیا تو اس نے موبائل سے پیسے ٹرانسفر کر نے اور ثبوت کے طور پر دکاندار کو اس کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر ہونے کا دکھا دیا۔

پیسے ٹرانسفر ہونے کا میسیج آنے کے باوجود جویلرس کو پیسے نہیں ملے جس کے بعد انہوں نے ممبئی کے ماہم اور مانخورد پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کرائی۔

شکایت درج ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور اس نے دھوکے باز کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم پیشے سے خود کو بلڈر بتاتا تھا جس کی وجہ سے لوگ اس کی باتوں میں آ کر اس پر بھروسہ کر لیتے اور اسے سامان دے دیتے تھے۔

خریداری کے بعد بھی لیکن کئی دن گزر جانے کے بعد بھی جب دوکاندار کے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں پہنچتے تھے تب انہیں اس بات کا اندازہ ہوتا تھا کہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ہے۔

تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم کئی دنوں سے اس طرح کی دھوکہ کے کام انجام دے رہا ہے اور وہ ممبئی، تھانے، پالگھر اور وسئی علاقوں میں بھی اسی طرز پر سینکڑوں لوگوں کو کروڑوں روہے کا چونا لگا چکا ہے۔

پولیس اب اس بات کا پتہ لگانےکی کوشش کر رہی ہے کہ اس کے خلاف اور کہاں کہاں معاملے درج ہیں۔

Intro:ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو ان لائن بیکنگ کے نام پر لوگوں کو چونا لگاتا تھا ...کرائم برانچ کا دعوہ حیا کہ اسنے ممبئی اور ممبئی سے متصل کئی علاقوں میں اس طرح کی وارداتوں کو طویل مدت سے انجام دے رہا ہے ..دیکھتے ہیں یہ رپورٹBody:..Conclusion:ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں آئے اس شخص نے لوگوں کو ٹھگنے کے لئے موبائل ایپ کا سہارا لیا ...اور ایک جویلری شاپ سے پانچ لاکھ سے زائد کی مالیت کے گہنے خریدے ..جب ان کے پیسے دینے کی باری آئی تو اس نے موبائل سے پیسے ٹرانسفر کر دے اور ثبوت کے طور پا دکاندار کو سکسیسفلی ڈیبٹ کا میسج دکھا دیا ...باوجود اسکے جویلرس کو پیسے نہیں مل جسکے بعد انہونے ممبئی کےماہم اور مانخورد تھانے میں اسکی شکایت درج کرائی..تفتیش کے دوران کرائم برانچ نے اسے گرفتار کر لیا ...

ملزم پیشے سے خود کو بلڈر بتاتا تھا تھا ..جسکے بعد لوگ اس دھوکے میں آ کر اسے ان لائن موبائل بینکنگ پر بھروسہ کر کے قیمتی سامان دے دیتے تھے ..لیکن کئی دن بیت جانے کے بعد بھی جب دوکاندار کے کھاتے میں پیسے نہیں پہنچتے تھے تب انھیں اس کا اندازہ ہوتا تہ کی وہ اسکی ٹھگی کے شکار ہوگئے ہیں ... تفتیش میں پتا چلا کہ ملزم اس طرح کی ٹھگی کرنے کا عادی ہے ..اس نے ممبئی اور تھانے ،پالگھر وسی ان علاقوں میں بھی اسی طرز پر سینکڑوں لوگوں کو کروڑوں کا چونا لگا چکا ہے .....اس لئے کرائم برانچ اب یہ پتا لگانےکی کوشش کر رہی ہے کہ اسکے خلاف اور کہاں کہاں معاملے درج ہیں ...

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.