ETV Bharat / state

چھوٹا راجن کو 8 برس کی سزا - undefined

ممبئی کی ایک خصوصی مکوکا کورٹ نے آج مافیا ڈان راجندر نکالجے عرف چھوٹا راجن اور اس کے پانچ ساتھیوں کو 2012 میں ایک ہوٹل مالک کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں آٹھ برس قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا ہے، ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

چھوٹا راجن اور دیگر پانچ ساتھیوں کو 8 سال جیل کی سزا
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 11:28 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:19 PM IST

مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزر کرائم ایکٹ کے خصوصی جج اے ٹی وانکھیڈے نے انہیں اس معاملہ میں قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکوکا ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت وہ اقدام قتل کے کیس میں اور سازش رچنے کے مجرم پائے گئے ہیں اور یہ جرم ثابت ہونے کے نتیجے میں ان پر سزا کے ساتھ پانچ لاکھ روپیے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
راجن کو اکتوبر 2015 میں انڈونیشیا سے بھارت لایا گیا تھا۔ فی الحال تہاڑ جیل، نئی دہلی میں قید ہے۔
ان کے ساتھ ہی تلویندر سنگھ، سیلوین ڈنائیل، نتیانند نائیک، دلیپ اپادھیائے اور رہے تھنگپان جوزف عرف ستیش کالیا بھی شامل ہیں۔
اکتوبر 2012 میں ایک ہوٹل مالک بی آر شیٹی پر اندھیری میں فائرنگ کی گئی تھی جب وہ اپنے دوست سے ملاقات کے لیے جارہا تھا۔
ممبئی پولیس انسداد وصولی سیل نے تحقیقات کے بعد پایا کہ چھوٹا راجن نے اپنے معاون اور شارپ شوٹر ستیش کالیا کو گولی مارنے کا حکم دیا تھا۔
ستیش کالیا معروف صحافی جے ڈے کے قتل میں بھی ملوث ہے اور پولیس حراست میں تھا اور اس نے اپنے معاون ساتھی سنگھ اور اپادھیائے کو سازش پر عمل کرنے کی ہدایت دی اور شیٹی کی شناخت کے بعد اسے 3 اکتوبر 2012 کو نشانہ بنا یا گیا۔ شیٹی کو اوشیورہ کے ایک مال میں رات پونے دس بجے گولی ماردی گئی تھی۔
پولیس نے زخمی شیٹی کو کوکیلا بین اسپتال پہنچایا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:19 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.