ETV Bharat / state

Magistrate Court Summons Javed Akhtar معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو سمن جاری

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 12:21 PM IST

ستمبر 2021 میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا طالبان سے موازنہ کرنے پر معروف نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف ممبئی کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس کیس میں عدالت نے جاوید اختر کو کورٹ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ Magistrate court summons Javed Akhtar

معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو سمن جاری
معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو سمن جاری

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو ملنڈ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے ایک سمن جاری کیا ہے۔ ستمبر 2021 میں جاوید اختر کے خلاف آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ کرنے پر ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ جاوید اختر کو 6 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Magistrate court summons Javed Akhtar

اس معاملے میں عدالت نے جاوید اختر کو جسمانی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ ایڈوکیٹ سنتوش دوبے نے ان کے خلاف عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔ مقدمہ دائر ہونے کے بعد عدالت نے جاوید اختر کو نوٹس بھیجا گیا۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جاوید اختر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔ اس کیس کی اگلی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔Mumbai court issues summons to Javed Akhtar

جاوید اختر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل جیسی تنظیموں کے بھی وہی اہداف ہیں جو طالبان کے ہیں لیکن ان کے مقاصد کی راہ میں بھارتی آئین آڑے آتا ہے۔اس بیان کے بعد تنازع ہوگیا وہیں بی جے پی نے جاوید اختر سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ Javed Akhtar Remarks RSS

شکایت کنندہ نے دعوی کیا کہ سیاسی مفاد کے لیے جاوید اختر نے آر ایس ایس کا نام سرخیوں میں لایا ہے ایڈوکیٹ سنتوش دوبے نے کہا تھا کہ جاوید اختر نے آر ایس ایس کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ اس تنظیم میں شامل ہونے کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ Magistrate court summons Javed Akhtar

یہ بھی پڑھیں : Javed Akhtar Hit back Trollers Over Bulli Bai :جاوید اختر کا انتہا پسندوں کو کرارا جواب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.