ETV Bharat / state

ایکسکلیوژیو: منشیات سپلائی کرنے والے ایک بڑے گروہ کا انکشاف

author img

By

Published : Oct 11, 2019, 2:58 PM IST

ممبئی کی اینٹی نارکوٹک سیل نے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ممالک بالخصوص خلیجی ممالک میں ملازمت دینے کا لالچ دے کر ان کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرتا تھا۔

ممبئی کی اینٹی نارکوٹک سیل

ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں ممبئی کرائم برانچ اور انیٹی نارکوٹک سیل (انسداد منشیات دستہ) نے مشترکہ کارروائی میں ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو بیرون ممالک منشیات کی اسمگلنگ کے لیے بے روزگار نوجوانوں کا استعمال کرتا تھا۔

اس مشترکہ کارروائی میں غیر ملکی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ' یہ گینگ ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹ پر سرگرم تھا۔ اس گینگ کا طریقۂ کار یہ تھا کہ پہلے وہ ایسے لوگوں کو تلاش کرتا جو بیرون ممالک خاص کر خلیجی ممالک میں ملازمت کے خواہش مند رہتے ہیں اور پھر اس گینگ کے اراکین ملازمت کے متمنی افراد کو بیرون ممالک میں ملازمت و رہائش کا جھانسہ دے کر ان کے ذریعے نشہ آور اشیا کا بیگ خلیج ممالک بھیجتے تھے'۔

بی جے پی رہنما کا گولی مار کر قتل، مشتعل لوگوں نے توڑ۔ پھوڑ کی

اس معاملے میں ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے سربراہ شیودیپ لانڈے نے بتایا کہ اس گینگ کے اراکین ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹ جیسے ممبئی، حیدرآباد، بنگلور، کوچی، منگلور سے ایسے بیروزگار نوجوانوں کا انتخاب کرتے تھے جو خلیجی ممالک میں ملازمت کے خواہش مند رہتے ہوں۔

یہ گینگ انھیں ملازمت دلانے کے نام پر نہ صرف مفت ٹکٹ مہیا کرتا تھا بلکہ خلیجی ممالک میں ان کے لیے طعام و قیام کا بھی مفت انتطام کیا کرتے تھے، اس لالچ کی وجہ سے کوئی بھی بے روزگار نوجوان بہت جلد ان کے نرغے اور جھانسے میں آجاتا تھا اور نشہ آور اشیاء کا بیگ اپنے ساتھ بیرون ملک لے جانے کو تیار ہوجاتا تھا۔

شیودیپ لانڈے نے مزید بتایا کہ ' خلیجی ممالک میں اسی گینگ سے جڑے دوسرے اراکین وہاں اس نوجوان سے منشیات کا بیگ حاصل کر لیتے تھے اور انھیں وہیں چھوڑ جایا کرتے تھے'۔

منشیات سپلائی کرنے والے ایک بڑے گروہ کا انکشاف

محکمہ کے انچارج شیودیپ لانڈے نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ' خلیجی ممالک میں اس گینگ کے شکار نوجوانوں کی ایک طویل فہرست ان کے پاس موجود ہے جو خلیجی ممالک کے مختلف ایئرپورٹز پر منشیات کے ساتھ گرفتار ہوئے ہیں'۔

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خلیجی ممالک میں ملازمت کا لالچ دینے والوں سے ہوشیار رہیں اور ایئرپورٹ پر کسی کا بھی سامان اپنے ساتھ بیرون ممالک لے جانے سے بچیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو سامان دینے والا شخص اسی گینگ کا رکن ہو جو آپکو خلیجی ممالک کی سیر کرانے سے پہلے خلیج ممالک کی حوالات کی سیر کرا سکتا ہے۔

تاجر کا بہیمانہ قتل

Intro:

بائٹ ..شیودیپ لانڈے ڈی سی پی ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل

یہ ممبئی کرائم برانچ کا صدر دفتر ہے ..جو کہ بھارت کیے دارلحکومت ممبئی میں واقع ہے ..ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل اسی محکمہ کے زیر اہتمام منشیات پر تھام کے لئے کام کرتا ہیں...ان دنوں اس محکمہ نے غیر ملکی ساتھ پر منشیات کے کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے ...اس دوران ٢ منشیات فروشوں کی گرفتاری ہوئی ہے ..تفتیش کے دوران پتا چلا کہ کہ ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر یہ گینگ سرگرم تھی ..یہ گینگ ایسے لوگوں کو تلاش کرتے تھی جو بیرون ممالک خاص کر خلیج ممالک میں ملازمت کے خواہشمند رہتے تھے ..انکے ذریعہ یہ ایرپورٹ نشہ اور اشیا کا بیگ ..خلیج ممالک بھیجتے تھے ...

بائٹ ...

ممبئی حیدراباد..بنگلرو کوچی منگلور ..ہوائی اڈوں سے یہ ایسے بیروزگار لوگ کا انتخاب کرتے تھے جو ملازمت کے لئے خلیج ممالک جاتے تھے ...انھیں یہ لوگ ملازمت دلانے کے نام پر نہ صرف مفت ٹکٹ مہیا کرتے تھے ..بلکہ انکا وہاں قیام بھی مفت میں کرتے تھے ..اس لالچ میں کوئی بھی بیروزگار شخص انک جھانسے میں آجاتا تھا اور ذریعہ نشہ اور اشیاء کا تھیلا اپنے ہمراہ لیجانے کو تیار ہوجاتا تھا .. خلیج ممالک میں اسی گینگ سے جڑے دوسرے رکن وہاں اس سے تھیلا حاصل کر لیتے تھے ..جبکہ مخکمہ کے انچارج شودیپ لانڈے نے کہا کہ ..انکے پاس خلیج ممالک میں اس گینگ کے شکار نوجوانوں کی فہرست ہے جنکی خلیجی ہوائی اڈوں سے منشیات کے ساتھ گرفتاری ہوئی ہے ..جو کہ چونکا دینے والی ہیں ...

بائٹ ..

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے عوام سے اس بتا کی اپیل کی ہے کہ وہ خلیج ممالک میں ملازمت کا لالچ دینے والوں سے چوکنا رہیں ..اور ائیرپورٹ پر کسی کا بھی سامنا اپنے ہمراہ لیجانے سے گریز

کریں..ہو سکتا ہے کہ آپکو سامان دینے والے شخص اسی گینگ کا رکن ہو ..جو آپکو خلیج ممالک کی سیر کرانے سے پہلے خلیج ملک کی حوالات کی سیر کرا سکتا ہے ...

Shahid Ansari

Content Editor

Body:...Conclusion:....
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.