ETV Bharat / state

ممبئی: عید میلاد کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Nov 9, 2019, 11:37 PM IST

گھاٹکوپر اور خلافت ہاؤس کے جلوس میں شرکاء کا اژدہام ہوتا ہے اور دونوں جلوس اپنی نوعیت میں تاریخی حیثیت کے حامل ہونے کے ساتھ قدیم جلوس کہلائے جاتے ہیں۔

ممبئی پولیس

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی شہر و مضافات میں جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ خلافت ہاؤس سے نکلنے والے تاریخی جلوس کی قیادت حضرت غلام یحیی ہمدرد یونیورسٹی کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ اور سوامی اگنیویش جبکہ جلوس کی صدارت خلافت کمیٹی کے چیئر مین سرفراز آرزو کریں گے۔

اسی طرح سے 1953ء سے جاری مرکزی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کمیٹی کا قدیم جلوس جس کی صدارت سابق وزیر اور کانگریس کے سنیئر رہنما محمد عارف نسیم خان کریں گے۔ اس جلوس میں قائدین دارالعلوم محبوب سجانی افتاہ کے مفتی سید شاکر سیفی، کانگریس کے سنیئر لیڈر اچاریہ پرمود کرشنن، سابق وزیر داخلہ اور کانگریس رہنما سشیل کمار شندے، فلم اداکار اور سیاسی رہنما راج ببر، سابق مہاراشٹر کانگریس کے انچارج موہن پرکاش سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

خلافت ہاؤس سے نکلنے والے تاریخی جلوس کے ساتھ مرکزی عید میلاد النبی کا جلوس بھی تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ یہ دونوں جلوس بیک وقت نکالے جاتے ہیں یہ جلوس مضافات کا سب سے بڑا اور عظیم الشان جلوس ہوتا ہے جو گھاٹکوپر مسجد چراغ نگر سے برآمد ہو کر وکھرولی پارک سائٹ تک گشت کرتا ہوا اختتام پذیر ہوتا تھا۔ مضافات کے شرکاء جوق در جوق اس جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔

سر فراز آرزو نے کہا کہ خلافت ہاؤس سے نکلنے والے تاریخی جلوس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ جلوس اپنے شایانہ شان سہ پہر خلافت ہاؤس سے نکلے گا اور اطراف علاقوں سے گشت کرتا ہوا شام میں حج کمیٹی آف انڈیا پر اختتام پذیر ہوگا جہاں اس کا استقبال آل انڈیا میمن جماعت کے زیر اہتمام استقبال کیا جائے گا۔ اس جلوس کی اختتامی تقریب میں ممبئی پولیس کمشنر سنجے بروے بھی شرکت کریں گے۔ یہ اطلاع ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر اقبال میمن افیسر نے دی ہے۔

گھاٹکوپر کا جلوس عید میلاد النبی مضافات کا سب سے قدیم جلوس ہے۔

سابق وزیر اور کانگریس کے سنئیر لیڈر محمد عارف نسیم خان نے بتایا کہ چونکہ یہ جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مضافات کا سب سے عظیم جلوس ہوتا ہے جو آقا نامدار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات اور امن کو عام کر نے کیلئے نکالا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس جلوس کا خاصہ یہ ہے کہ اس میں بلا تفریق مذہب و ملت ہر کوئی شریک ہوتا ہے اور آقا کا میلاد مناتے ہیں۔ اس جلوس کیلئے تمام میٹنگ کر کے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جلوس کے شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ دل آزار نعروں اور جلوس میں کسی بھی قسم کے خرافات سے گریز کریں کیونکہ یہ جلوس آقا کی شان میں نکالا جاتا ہے اس لئے اس کی اہمیت اور افضلیت بہت زیادہ ہے۔ اس کا احترام ہم سب پر لازمی ہے جلوس میں شریک شرکاء کے لیے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رضا کار مامور رہتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حالات میں جلوس کو پوری طرح سے کنٹرول کیا جائے۔

عارف نسیم خان نے یہ واضح کیاہے کہ جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں کسی کو بھی خرافات کی اجازت نہیں ہے جلوس میں شامل بچوں کا خاص خیال رکھنے کی بھی عارف نسیم خان نے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ بچوں کو ٹرکوں کے چھت پر نہ بٹھائیں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں ان کا ہاتھ پکڑ کر رکھیں تاکہ بچہ آپ کے ساتھ محفوظ رہیں۔

Intro:ممبئی شہر و مضافات کے جلو س عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل

گھاٹکوپر اور خلافت ہاؤس کے جلوس میں شرکاء کا اژدہام ہوتا ہے اور دونوں جلوس اپنی نوعیت میں تاریخی حیثیت کے حامل ہونے کے ساتھ قدیم جلوس کہلائے جاتے ہیں

ممبئی ممبئی شہر و مضافات میں جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہے خلافت ہاؤس سے نکلنے والے تاریخی جلوس کی قیادت حضرت غلام یحیی ہمدرد یونیورسٹی کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ اور سوامی اگنیویش جبکہ جلوس کی صدارت خلافت کمیٹی کے چیئر مین سرفراز آرزو کریں گے اسی طرح سے 1953 ء سے جاری مرکزی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کمیٹی کا قدیم جلوس جس کی صدارت سابق وزیر اور کانگریس کے سنیئر لیڈر محمد عارف نسیم خان, قائدین دارالعلوم محبوب سجانی افتاہ کے مفتی سید شاکر سیفی, کانگریس کے سنیئر لیڈر اچاریہ پرمود کرشنن, سابق وزیر داخلہ اور کانگریس لیڈر سشیل کمار شندے, فلم اداکار اور سیاسی لیڈر راج ببر, سابق مہاراشٹر کانگریس کے انچارج موہن پرکاش سمیت دیگر سیاسی و سماجی لیڈران بھی شریک ہوں گے۔ خلافت ہاؤس سے نکلنے والے تاریخی جلوس کے ساتھ مرکزی عید میلاد النبی کا جلوس بھی تاریخی حیثیت کا حامل ہے یہ دونوں جلوس بیک وقت نکالے جاتے ہیں یہ جلوس مضافات کاسب سے بڑا اور عظیم الشان جلوس ہوتا ہے جو گھاٹکوپر مسجدچراغ نگر سے برآمد ہوکر وکھرولی پارک سائٹ تک گشت کرتاہوا اختتام پذیر ہوتا تھا مضافات کے شرکاء جوق در جوق اس جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔

سر فراز آرزو نے کہا کہ خلافت ہاؤس سے نکلنے والے تاریخی جلوس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے یہ جلوس اپنے شایانہ شان سہ پہر خلافت ہاؤس سے نکلے گا اور اطراف علاقوں سے گشت کرتا ہوں شام میں حج کمیٹی آف انڈیا پر اختتام پذیر ہوگا جہاں اس کا استقبال آل انڈیا میمن جماعت کے زیر اہتمام استقبال کیا جائیگا اس جلوس کی اختتامی تقریب میں ممبئی پولیس کمشنر سنجے بروے بھی شرکت کریں گے یہ اطلاع ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر اقبال میمن افیسر نے دی ہے۔

گھاٹکوپر کا جلوس عید میلاد النبی مضافات کا سب سے قدیم جلوس ہے

سابق وزیر اور کانگریس کے سنئیر لیڈر محمد عارف نسیم خان نے بتایا کہ چونکہ یہ جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مضافات کا سب سے عظیم جلوس ہوتا ہے جو آقا نامدار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات اور امن کو عام کر نے کیلئے نکالا جاتاہے اس جلوس کا خاصہ یہ ہے کہ اس میں بلا تفریق مذہب و ملت ہر کوئی شریک ہوتا ہے اور آقا کا میلاد مناتا ہے اس جلوس کیلئے تمام میٹنگ کر کے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں جلوس کے شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ دل آزار نعروں اور جلوس میں کسی بھی قسم کے خرافات سے گریز کریں کیونکہ یہ جلوس آقا کی شان میں نکالا جاتا ہے اس لئے اس کی اہمیت اور افضلیت بہت زیادہ ہے اس کا احترام ہم سب پر لازمی ہے جلوس میں شریک شرکاء کے لئے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رضا کار مامور رہتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حالات میں جلوس کو پوری طرح سے کنٹرول کیا جائے۔ عارف نسیم خان نے یہ واضح کیاہے کہ جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں کسی کو بھی خرافات کی اجازت نہیں ہے جلوس میں شامل بچوں کا خاص خیال رکھنے کی بھی عارف نسیم خان نے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ بچوں کو ٹرکوں کے چھت پر نہ بٹھائیں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں ان کا ہاتھ پکڑ کر رکھیں تاکہ بچہ آپ کے ساتھ محفوظ رہیں۔

Body:.Conclusion:..
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.