ممبئی کے وڈالا ٹی ٹی علاقے میں واقع نیو مہاڈا کالونی کی ایک عمارت میں ایک فنکشن کے دوران بلڈنگ کے سارے لوگ گراؤنڈ فلور پر اکٹھا تھے اسی وقت پالھگر ضلع کے نالاسوپارہ سے ٹیمپو لے کر آئے ہوئے ایک مرد اور خاتون نے سوسائٹی کے ایک فلیٹ سے دیڑھ برس کے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق بلڈنگ کے سارے لوگ فنکشن میں موجود تھے اسی وقت ٹیمپو لے کر آئے مرد اور خاتون نے فلیٹ سے دیڑھ برس کے بچے کو اس کی ماں سے زبردستی چھیننے کی کوشش کی لیکن شور مچانے کے بعد بلڈنگ کے تمام لوگ آئے اور انہوں نے بچے کو اغواء کی کوشش کرنے والے مرد اور خاتون کی جم کر پٹائی کی۔
فی الحال وڈالا ٹی ٹی پولیس نے دفعہ 363 سمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے انہیں اپنی کسٹڈی میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات کر رہی ہے۔